-بھارت ایکسپریس
LPG Cylinder Price Hike: ہولی سے صرف چند دن پہلے عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ گھریلو رسوئی گیس سلینڈر کی قیمتوں میں 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں، 14.2 کلو گھریلو رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت 1،103 روپے ہوگئی ہے ۔ کمرشل ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں 350.50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں آج سے 19 کلو کے تجارتی سلینڈر کی قیمت بڑھ کر 2119.50 روپے ہو گئی ہے۔
چار میٹرو میں گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی نئی قیمتیں جانیں۔
دہلی میں گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 1053 روپے سے بڑھ کر 1103 روپے ہو گئی ہے۔
ممبئی میں گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 1052.50 روپے سے بڑھ کر 1102.50 روپے فی ہو گئی ہے۔
کولکتہ میں گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 1079 روپے سے بڑھ کر 1129 روپے ہوگئی ہے۔
چنئی میں گھریلو ایل پی سلینڈر جی کی قیمت 1068.50 روپے سے بڑھ کر 118.50 روپے ہوگئی ہے۔
گھریلو سلینڈر کی قیمتوں میں 8 ماہ بعد اضافہ
گھریلو سلینڈر کی قیمتوں میں 8 ماہ بعد اضافہ ہوا ہے اور اس سے قبل یکم جولائی کو گھریلو سلینڈر کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے آخری بار گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت جولائی میں ہی بڑھائی گئی تھی اور اس کے بعد کمرشل گیس سلینڈر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے لیکن گھروں میں استعمال ہونے والی کھانا پکانے والی گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…