ہندوستان کے کئی علاقوں میں شدید ٹھنڈ کےمدنظر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ دہلی این سی آر میں سردی بڑھنے کے ساتھ ساتھ کہرے کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ کئی ریاستوں میں دھند اور کہر ے کی وجہ سے کچھ دیکھا ئی نہیں دے رہا تھا۔ ہندوستا ن کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت میں کمی ہونے کی وجہ سے ٹھنڈ میں اضافہ ہورہا ہے۔ٹھنڈ کی وجہ گھنے کہرے کا اثر اب ٹرینوں،بسوں اور پروازں پر بھی دیکھائی دے رہے ہے۔
ٹھنڈ اور کہرے سے لوگوں کو سانس لینے میں پریشانی ہورہی ہے۔ ہوا میں آلودگی کے ذرات بڑھنے کی وجہ سے سانس لینے میں پریشانی ہورہی ہے۔ وہیں دوسری طرف کہرے کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں ہورہا ہے۔ٹریفک کی رفتار دھیمی ہوگئی ہے۔ صبح کے وقت کوہرا کافی گھنا ہونے کی وجہ سے ٹریفک میں کافی دقت ہو رہی ہے۔
ہندوستان میں سردی کی لہر دیکھی جا سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر کا اثر دہلی، ہماچل، پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ اور شمالی راجستھان میں اگلے پانچ دنوں تک دیکھا جا سکتا ہے۔ صبح کے وقت ہوا کی رفتار بھی زیادہ رہے گی۔
دہلی میں درجہ حرارت میں کمی
قومی راجدھانی دہلی میں صبح درجہ حرارت 6ڈگری تک گر گیا ہے۔ اور یہاں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 اور کم سے کم سات ڈگری رہے گا۔ دارالحکومت میں درجہ حرارت جس طرح گر رہا ہے، اس سے صاف ظاہر ہے کہ آنے والے وقت میں لوگوں کواور زیادہ پریشانی ہوگی ۔
اس وقت جموں کشمیر اور لداخ میں درجہ حرارت ماینس 20 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔
موسم محکمات کے مطابق ہندوستان کی کئی ریاستوں میں ہلی بارش ہونے کی امید ہے۔اس کے علاوہ کیرالہ، کرناٹک، تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور اڈیشہ سمیت مہاراشٹر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔ شمال مشرقی ہندوستان کے بہار اور مشرقی اتر پردیش میں دھند کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…