بھارت ایکسپریس۔
سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری سوامی پرساد موریہ اٹاوہ پہنچے، جہاں انہوں نے یوپی حکومت کے وزیر ستیش شرما کے شیولنگ کے پاس ہاتھ دھونے سے متعلق ایک ویڈیو پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی میں کوئی مذہب نہیں ہے، کوئی عقیدہ نہیں ہے۔ بی جے پی مذہب کی مارکیٹنگ کرتی ہے، مذہب کے نام پر لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکتی ہے۔ ان کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، ان کا بھگوان سے کوئی تعلق نہیں، وہ بھگوان کو جھوٹی مقبولیت حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اس دوران سوامی پرساد موریہ نے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے بیٹے ادھیانیدھی اسٹالن کی طرف سے دیے گئے سناتن دھرم والے بیان پر کہا کہ بی جے پی ہر چیز میں مارکیٹنگ کرتی ہے۔ سناتن میں بھی مارکیٹنگ کی جارہی ہے اور لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ یہ ان کی غلط سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔
بی جے پی پر نشانہ
دہلی میں ہونے والی جی 20 کانفرنس پر سوامی پرساد موریہ نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنسیں اتر پردیش میں بھی ہو چکی ہیں۔ 2 کروڑ لوگوں کو روزگار۔نوکریاں دینے کو بھول جائیں، ان کی حکومت میں بے روزگاری مزید بڑھی ہے۔ملک کی آزادی کے بعد سے بی جے پی پہلی حکومت ہے جس نے تمام محکمے بیچ دیے ہیں۔ ہوائی جہاز، ہوائی اڈے، ریلوے اسٹیشن، سب کچھ بیچ دیا ہے۔یہاں تک کہ ایل آئی سی بھی۔ جو ہمیشہ منافع دیتا ہے، اسے بھی بیچ دیا گیا ہے۔
شیو پال یادو سے متعلق موریہ نے کہی یہ بات
لوک سبھا انتخابات سے پہلے شیو پال سنگھ یادو کے بی جے پی میں شامل ہونے کی بحث پر سوامی پرساد موریہ نے کہا، “شیو پال یادو سیاست کے بہت ماہر اور اچھے لیڈر ہیں۔ اس سے نہ تو شیو پال یادو کی صحت پر کوئی اثر پڑے گا اور نہ ہی سماج وادی پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ شیو پال یادو پر بھروسہ ہے اور ہر کسی کو ان سے پیار ہے۔ ایسے مضبوط لیڈر کے بارے میں بیان ان کی کمزور ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔گھوسی ضمنی انتخاب پر موریہ نے کہا کہ ایس پی پہلے بھی وہاں الیکشن جیت چکی ہے۔ اور ضمنی انتخابات میں بھی ایس پی جیتے گی۔”
امت شاہ کے بیان پرموریہ کا پلٹ وار
امت شاہ کے بیان پر موریہ نے کہا کہ جب سے انڈیا اتحاد بنا ہے، تب سے بی جے پی کی ہوا خراب ہے، بی جے پی مایوسی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے متضاد بیانات دیے جارہے ہیں۔ بی جے پی کے پاپوںکا برتن پوری طرح سے بھر گیا ہے، کسان، نوجوان، عام آدمی بی جے پی کی حکومت سے پریشان ہے، حکومت پوری طرح لوٹ مارمیں مصروف ہے۔”
موریہ نے کہا، “بی جے پی آئین کے خلاف کام کر رہی ہے اور آئین کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ آئین مخالف کام کیا جا رہا ہے۔ آئین میں دیے گئے ایس سی اور او بی سی کے ریزرویشن کو صفر پر لایا جا رہا ہے۔ ہندو راشٹر کا مطالبہ کرنا بھی آئین کے خلاف ہے۔” حکومت ملک دشمن ہے اور ایسا مطالبہ کرنے والا ملک دشمن ہے، یہ پہلی حکومت ہے جو جمہوریت کو تباہ کرنے کے لیے بھی کام کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ مرکزی حکومت ای ڈی، سی بی آئی اور انکم کے ذریعے اپوزیشن جماعتوں پر چھاپے مار رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…