UP News: الہ آباد سنٹرل یونیورسٹی کے پی سی بی ہاسٹل کے کمرہ نمبر 68 میں بم دھماکہ ہوا ہے۔ بم پھٹنے سے پربھات نامی طالب علم زخمی ہوگیا۔ اس کے ایک ہاتھ کا پنجہ اُڑ گیا اور اس کے سینے میں بم کے ٹکڑے بھی لگ گئے۔ طالب علم پی سی بی کے اس کمرے پر قبضہ کر کے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھا۔ کرنل گنج تھانہ پولیس موقع پر پہنچ کر تحقیقات میں مصروف ہے۔ زخمی طالب علم کو علاج کے لیے ایس آر این اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بم دھماکے کے بعد وہاں کہرام مچ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ طلباء کی مدد سے زخمی طالب علم کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بنرجی ہاسٹل میں رہنے والا ایک طالب علم بدھ کے روز مبینہ طور پر بم بناتے ہوئے دھماکے سے اس کے دائیں ہاتھ پر بری طرح سے زخم ہو گئے۔
پولیس نے کیا کہا؟
پولیس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق اسے تشویشناک حالت میں ایس آر این اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسسٹنٹ پولیس کمشنر (شیواکوٹی) راجیش کمار یادو نے بتایا کہ الہ آباد یونیورسٹی میں ایم اے کا طالب علم پربھات یادو پی سی بنرجی ہاسٹل میں رہتا ہے اور آج شام مبینہ طور پر بم بنا رہا تھا کہ اچانک دھماکے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں- Parliament Security Breach: نئی پارلیمنٹ کی سیکورٹی کو تار تار کرنے والے ملزمین کے خلاف UAPA کے تحت مقدمہ درج
انہوں نے بتایا کہ طالب علم کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ افسر نے بتایا کہ اس واقعہ میں ایک اور طالب علم کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکایت کی بنیاد پر پولیس پربھات یادو کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرے گی۔ تاہم پولیس اب اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ الہ آباد یونیورسٹی میں ماضی میں بھی ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں۔ کئی طلبہ گروپوں پر ہاسٹل میں غیر قانونی سرگرمیوں کا الزام لگایا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…