علاقائی

Doctor’s daughter murdered in Noida: نوئیڈا میں سنسنی خیز واردات: نامعلوم بدمعاشوں نے ڈاکٹر کی بیٹی کا کیا قتل، گھر سے لوٹے 25 لاکھ روپے

نوئیڈا: نامعلوم بدمعاشوں نے پولیس اسٹیشن سیکٹر ایکوٹیک -3 علاقے کے سرسوتی انکلیو کے گاؤں سوتیانہ میں رہنے والے ایک ڈاکٹر کی 14 سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد گھر سے 25 لاکھ روپے لوٹ لئے۔ یہ معلومات پولیس نے دی۔ پولیس واقعہ کی رپورٹ درج کرکے معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر نے قتل کا شبہ اپنے ایک جاننے والے پر ظاہر کیا اور پولیس اسے حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

میرٹھ کے رہنے والے ہیں ڈاکٹر سدرشن

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون سوم) انیل کمار یادو نے کہا کہ ڈاکٹر سدرشن بیراگی (بی اے ایم ایس) کا، میرٹھ ضلع کے رہنے والے جو فی الحال نوئیڈا کے سوتیانہ گاؤں کے سرسوتی انکلیو میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہیں، نوئیڈا کے سیکٹر 93 کے گیجھا گاؤں میں کلینک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر بیراگی منگل کی صبح اپنی 14 سالہ بیٹی شلپی کو بیوی اور دو بچوں کے ساتھ گھر پر چھوڑ کر صبح کلینک چلے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ دوپہر ڈیڑھ بجے گھر واپس آئے تو انہوں نے دیکھا کہ ان کی بیٹی شلپی بستر پر پڑی ہوئی تھی، اس کے گلے میں دوپٹے کا پھندا لگا ہوا تھا اور اس کے منہ سے خون نکل رہا تھا۔

بیٹی کو فیلکس اسپتال میں کرایا داخل

ڈی سی پی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نے ان کی بیٹی کو نوئیڈا کے فیلکس اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ سدرشن بیراگی کے مطابق گھر سے 25 لاکھ روپے غائب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر نے چند روز قبل ایک پلاٹ فروخت کیا تھا اور مذکورہ رقم اسی کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ گھر کا سارا سامان بھی بکھرا ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر نے ان کے گاؤں میں رہنے والے ایک شخص پر شبہ ظاہر کیا ہے، جسے حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس واقعے کا جلد ہی انکشاف کر دیا جائے گا اور اس کے لیے آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کو دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر میں بڑا حادثہ، تھانے میں کنٹینر ٹرک نے جیپ کو ماری ٹکر، 6 طلبا کی موت، 8 دیگر زخمی

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

GRAP 2 restrictions in Delhi: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی میں اضافہ، گریپ-2 نافذ،  جانئے کیا ہے گریپ اور اسے کیوں نافذ کیا جاتا ہے؟

گریپ کا چوتھا مرحلہ آلودگی کی انتہائی سنگین صورت حال میں نافذ کیا جاتا ہے۔…

8 minutes ago

Democrats Win Majority in the Senate: سینیٹ میں ڈیمو کریٹس کو ملی اکثریت ، ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو ملی شرم ناک شکست

ٹرمپ کی جانب سے منتخب کیے گئے ریپبلکن امیدواروں کو ٹیکساس اور ساؤتھ کیرولائنا میں…

46 minutes ago

US Midterm Elections 2026: ہندوستانی نژادپیا ڈانڈیا نے فلوریڈا میں کانگریس کی نشست جیت لی، میرین فوج کے سابق اہلکار کو دی شکست

انڈین امریکن امپیکٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر چنتن پٹیل نے ایک بیان میں پیّا ڈانڈیا کی…

3 hours ago

2027 Uttar Pradesh Assembly Elections: اکھلیش یادو یوپی اسمبلی الیکشن نہیں لڑیں گے، بولے: اب سیدھے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لوں گا

اتر پردیش حکومت میں وزیر اوم پرکاش راج بھر کو نشانہ بناتے ہوئے اکھلیش یادو…

4 hours ago