Sensational revelation of Seema Haider in inquiry: بھارتی نوجوان سچن کی محبت میں سرحد پار کرکے غیر قانونی طور پر پاکستان سے بھارت آنے والی سیما حیدر مشکل میں پھنس رہی ہے۔یوپی اے ٹی ایس نے اس سے مسلسل دوسرے دن پوچھ گچھ کی ہے اور کئی سوالوں کے جواب تلاش کر رہی ہے۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ سیما حیدر کے خاندان کے لوگ پاکستان کی فوج میں ہیں او ر وہاں بطور فوج اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ایسے میں یوپی اے ٹی ایس کو ایک اور نئے زاویے سے جانچ کرنے کی پریشانی بڑھ گئی ہے کہ آخر جس کے رشتہ دار دشمن کی فوج میں ہیں اس خاتون کا اس انداز میں بھارت آنا صرف لیلیٰ مجنوں کی کہانی جیسا واقعہ نہیں ہوسکتا۔
سیما حیدرکا بھائی پاکستانی فوج میں ہے: غلام حیدر
اب سیما حیدر کے پہلے پاکستانی شوہر غلام حیدر نے دعویٰ کیا ہے کہ سیما کا بھائی پاک فوج میں ہے۔ غلام حیدر کے مطابق سیما کا بھائی کراچی میں تعینات تھا۔ اس کا نام آصف ہے اور فی الحال آصف نوکری چھوڑ چکا ہے۔ دوسری جانب غلام حیدر نے یہ بھی بتایا کہ سیما کے چچا غلام اکبر اسلام آباد میں ہیں اور فوج میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں۔یعنی سیما کے خاندان کے دو ممبر فوج کا حصہ رہ چکے ہیں ۔سیما کے بھائی نے فوج کی نوکری چھوڑ دی ہے لیکن سیما کے چچا ابھی بھی اہم عہدے پر باقی ہیں ۔
سیما نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی
سیما کے پہلے شوہر نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وہ آصف سے پہلے بھی مل چکے ہیں اور دونوں کی بات چیت ہوتی ہے۔ بتا دیں کہ اے ٹی ایس کی پوچھ گچھ میں اور بھی بہت سی معلومات سامنے آئی ہیں۔ سیما نے پاکستانی اتھارٹی کو ایک حلف نامہ دیا تھا جس میں اس نے اپنے والدین کو لالچی بتایا تھا۔ اس میں سیما نے کہا تھا کہ میرے والدین لالچی ہیں اس لیے وہ میری شادی ایک آوارہ لڑکے سے کر رہے ہیں۔ سیما نے اس میں یہ بھی بتایا تھا کہ اس کی وجہ سے اس نے گھر سے بھاگ کر غلام حیدر سے شادی کر لی تھی۔ اس کا خیال تھا کہ غلام حیدر اسے خوش رکھے گا۔
دوسرے دن بھی سیما حیدر سے پوچھ گچھ
اس کے ساتھ ہی اب تک کی پوچھ گچھ میں اے ٹی ایس سیما کے تمام بیانات کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ سچائی سامنے آسکے۔ آپ کو بتا دیں کہ پیر کو اے ٹی ایس کی نوئیڈا یونٹ نے سچن مینا اور ان کے والد نیترپال سے سیکٹر 94 کے کنٹرول اینڈ کمانڈ سیٹٹر میں تقریباً 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔ اس کے بعد منگل کو دوبارہ اے ٹی ایس کے دفتر میں سیما حیدر سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ اے ٹی ایس کی پوچھ گچھ کے دوران سیما حیدر کے پاکستانی شناختی کارڈ کے سلسلے میں بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ سیما حیدر کا شناختی کارڈ 20 ستمبر 2022 کو جاری کیا گیا تھا۔ حکام سیما حیدر سے یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انہیں پاکستانی شہریت کا شناختی کارڈ اتنی تاخیر سے کیوں بنایا گیا۔ جبکہ ایسے شناختی کارڈ پیدائش کے ساتھ ہی بنتے ہیں۔
سیما نے پہلے بھی ہندوستانی لڑکوں سے بات کی تھی
دوران تفتیش سیما حیدر نے ایسے کئی انکشافات بھی کیے ہیں جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ سیما نے افسران کو بتایا کہ سچن پہلا ہندوستانی نہیں تھا جس کے ساتھ اس نے بات چیت کی تھی۔ اس سے پہلے بھی سیما حیدر نے دہلی این سی آر میں کئی نوجوانوں سے فون اور سوشل میڈیا کے ذریعے بات کی تھی۔ اے ٹی ایس افسران کو بھی سیما حیدر کے اعتماد اور جوابات پر شک ہے۔ وہ بغیر رکے جواب دے رہی ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اب اے ٹی ایس پلان بی کے تحت سیماحیدر سے سوال جواب کریں گی تاکہ راز سے پردہ اٹھایا جا سکے۔
بھارت ایکسپریس۔
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…