علاقائی

UPGIS 2023: کابینی وزیر اے کے شرما کی قیادت میں احمد آباد میں روڈ شو، یوپی میں آئی 38 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری ، 22 سرمایہ کاروں نے ایم او یو پر دستخط

UPGIS 2023 : اتر پردیش میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کا اثر احمد آباد، گجرات میں منعقدہ B2G میٹنگوں اور روڈ شو میں دیکھا گیا۔ اس دوران گجرات کے 22 سرمایہ کاروں نے 38,000 کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس سے یوپی میں 50,000 سے زیادہ لوگوں کو براہ راست یا بالواسطہ روزگار کے مواقع ملیں گے۔ اس کے علاوہ کئی دوسرے سرمایہ کاروں نے بھی یوپی میں ہزاروں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی بات کی ہے۔ یہ سرمایہ کار فروری میں یوپی کی راجدھانی لکھنؤ میں ہونے والے یوپی گلوبل انویسٹرس سمٹ -23 میں شرکت کرکے اپنی سرمایہ کاری کو حتمی شکل دیں گے۔

اتر پردیش کے کابینہ وزیر اے کے شرما نے کی قیادت

احمد آباد میں بزنس ٹو گورنمنٹ B2G کی میٹنگ اور روڈ شو کی قیادت یوپی کے کابینہ وزیر برائے شہری ترقی اور توانائی اے کے شرما نے کی۔ اس دوران ان کے ساتھ وزیر اعلیٰ کے مشیر اونیش اوستھی، کابینی وزیر جتن پرساد، وزرائے مملکت جیندر پرتاپ سنگھ راٹھور اور جی این سنگھ کے علاوہ یوپی حکومت کے کئی سینئر افسران بھی موجود رہے۔

کابینی وزیر اے کے شرما اور کابینی وزیر تعمیرات عامہ جتن پرساد نے صنعت کاروں کو ریاست میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے یوگی حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کو سب کے سامنے رکھا۔ اتر پردیش کے کابینہ وزیر اے کے شرما نے کہا کہ یوپی آبادی کے لحاظ سے ملک کا پانچواں حصہ ہے، اگر وہاں کچھ بہتر ہوگا تو قدرتی طور پر ملک کی بہتری اور ملک کی اقتصادی ترقی ہوگی۔

اتر پردیش حکومت کی پالیسی اور ماحول کو بتایا بہتر

یوپی حکومت کی پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے ریاستی وزیر جیندر پرتاپ سنگھ راٹھوڑ نے کہا کہ یوپی کی پالیسی اور ماحول بہترین ہے۔ اس لیے ہم، آپ تمام سرمایہ کاروں کو اس بڑی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دے رہے ہیں۔ امول باغپت میں 900 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے ایک دودھ پلانٹ قائم کرے گا۔

روڈ شو سے پہلے دن بھر B2G میٹنگوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں اتر پردیش کے وفد کے 30 سے ​​زیادہ سرمایہ کاروں نے یوپی میں سرمایہ کاری کے امکانات اور یہاں کی پالیسیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں- UP Nikay Chunav: وزیر اے کے شرما نے او بی سی ریزرویشن کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا کیا خیرمقدم

یوپی کوملے  یہ سرمایہ کار

اس دوران، ٹورینٹ فارما، جو گجرات کی ایک مشہور دوا ساز کمپنی ہے، نے 25,000 کروڑ روپے کے سب سے بڑے ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس کے ساتھ ہی امول انڈیا نے یوپی کے باغپت ضلع میں دودھ کا ایک نیا پلانٹ لگانے کے لیے 900 کروڑ روپے کے ایک ایم او یو پر بھی دستخط کیے ہیں۔ اس کے علاوہ 9 ایم او یو ایک ہزار کروڑ روپے یا اس سے زیادہ کے تھے۔ اس دوران 38,000 کروڑ روپے کے کل 22 مفاہمت ناموں پر بھی دستخط کیے گئے۔

یوپی کو ان علاقوں میں ملی سرمایہ کاری

گجرات میں منعقد B2G میٹنگوں اور روڑ شو میں قابل تجدید توانائی، سولر سٹی، فارما پارک، گرین ہائیڈروجن، ملک پراسیسنگ یونٹ، ڈیری فارم، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیب، شیفرڈ ٹریننگ، انفراسٹرکچر، ٹیکسٹائل، ہیلتھ کیئر پروڈکٹس، مینوفیکچرنگ، فارماسیوٹیکل، ہوٹل انڈسٹری، ٹورزم، کیمیکل سیکٹر،  فوڈ اینڈ بیوریجز انڈسٹری، اسپورٹس انڈسٹری، ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال، ہائیڈرو پاور پلانٹ، پیٹرو کیمیکل انڈسٹری، ڈیٹا سینٹر، لاجسٹکس اینڈ ویئر ہاؤسنگ، ویسٹ مینجمنٹ سولیوشن، میڈیکل ڈیوائس پارک، ڈرگز سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری ملی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

8 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

9 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

9 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

10 hours ago