قومی

Wrestlers Protest: پہلوانوں کی ہڑتال ختم، کمیٹی 4 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرے گی، تحقیقات تک WFI کے کام سے دور رہیں گے برج بھوشن شرن سنگھ

Wrestlers Protest: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ پر کھلاڑیوں نے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ برج بھوشن شرن سنگھ پر آمرانہ رویہ اور جنسی استحصال کا الزام ہے۔ دہلی کے جنتر منتر پر ہندوستان کے کئی تجربہ کار پہلوان بھی ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ اس سلسلے میں کھلاڑیوں نے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کے ساتھ تقریباً 7 گھنٹے تک میٹنگ کی۔ اس دوران وزیر کھیل نے کھلاڑیوں کی بات سنی اور ان کی یقین دہانی پر کھلاڑیوں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔

4 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرے گی کمیٹی

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ مسلسل بات چیت ہوتی رہی۔ تمام کھلاڑیوں نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا پر سنگین الزامات لگائے اور وہ کیا اصلاحات چاہتے ہیں، یہ بات بھی سامنے آئی… ایک اوور سائیٹ کمیٹی بنائی جائے گی۔ وہ اگلے 4 ہفتوں میں اپنی تحقیقات مکمل کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک ایک کمیٹی روزمرہ کی سرگرمیوں کو دیکھے گی۔ تب تک ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن سنگھ خود کو روزمرہ کی سرگرمیوں سے دور رکھیں گے اور تحقیقات میں تعاون کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں- Wrestlers Protest: آر-پار کے موڈ میں پہلوان، کیا برج بھوشن دیں گے استعفیٰ؟ WFI کے صدر کریں گے پریس کانفرنس

انوراگ ٹھاکر نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ مسلسل بات چیت ہوتی رہی۔ تمام کھلاڑیوں نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا پر سنگین الزامات لگائے اور وہ کیا اصلاحات چاہتے ہیں، یہ بات بھی سامنے آگئی… ایک اوور سائیٹ کمیٹی بنائی جائے گی۔ وہ اگلے 4 ہفتوں میں اپنی تحقیقات مکمل کر لیں گے۔

پہلوان بجرنگ پونیا نے کہا کہ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے تمام کھلاڑیوں کو یقین دلایا ہے۔ یہ بھی سب کو سمجھایا بھی گیا ہے… ہم کھلاڑی اپنی تحریک ختم کر رہے ہیں کیونکہ حکومت نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا۔

اس سے قبل ونیش پھوگاٹ، بجرنگ پونیا، ساکشی ملک، روی دہیا اور دیپک پونیا نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر پی ٹی اوشا کو ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر کے خلاف مبینہ جنسی ہراسانی کی شکایات پر خط لکھا تھا۔ دوسری طرف اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا کہ میں استعفیٰ نہیں دوں گا۔ کانگریس لیڈر دیپیندر ہڈا کے کہنے پر میرے خلاف سیاست کی جارہی ہے۔ یہ چند کھلاڑی وہ ہیں جن کا کیریئر ختم ہو چکا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Mahua Moitra Files Complaint Against CEC: مہوا موئترا نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف درج کرائی پولیس شکایت

ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ نے انتخابی کمیشن کے فیصلوں میں طریقۂ کار کی…

35 minutes ago

TMC Symbol Freez Case: ٹی ایم سی نام اور انتخابی نشان تنازع: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پوچھا، کتنے وقت میں ہوگا فیصلہ؟

ممتا بنرجی کی عرضی پر سماعت، عدالت نے الیکشن کمیشن سے دونوں فریقوں کے مفاد…

59 minutes ago

Greater Noida Bus Fire: گریٹر نوئیڈا بس حادثہ: امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے کیا اظہارِ افسوس

یمنا ایکسپریس وے پر سلیپر بس میں آگ لگنے سے 9 مسافروں کی موت، متعدد…

2 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، وزیر اعظم نریندر مودی نے روشیبینا دیوی، ستنم سنگھ اور سلمان خان کو دی مبارکباد

ووشو میں روشیبینا دیوی نے سلور جبکہ روئنگ کے مینز ڈبل اسکلز مقابلے میں ستنم…

2 hours ago

Adani Group Plans: دو ہزار بستروں والے غیر منافع بخش اسپتال کے سنگِ بنیاد پر گوتم اڈانی کا بڑا اعلان، ’یہ بنگال کے طبی مستقبل کو بہتر بنائے گا‘

’اڈانی آروگیہ مندر‘ میں جدید میڈیکل کالج، جدید تحقیق اور طبی نگہداشت کی سہولیات ہوں…

2 hours ago

PHDCCI Seminar: نئے لیبر کوڈز سے آسان ہوگی تعمیل، روزگار اور سماجی تحفظ کے مواقع بڑھیں گے: لیبر سکریٹری

پی ایچ ڈی سی سی آئی کے سیمینار میں لیبر کوڈز کے عملی نفاذ، اجرت،…

3 hours ago