Ghaziabad: ملک کی راجدھانی دہلی سے متصل اتر پردیش کے غازی آباد ضلع کے روپ نگر علاقے میں زیر تعمیر فیکٹری کی عمارت کا شٹر گرنے سے کئی مزدوروں کے ملبے تلے دبنے کا خبر ہے۔ اب تک چار زخمی مزدوروں کو باہر نکالا جا چکا ہے۔ پولیس فورس موقع پر موجود ہے اور امدادی کام جاری ہے۔
ڈی سی پی رورل روی کمار نے بتایا کہ تھانہ لونی کے روپ نگر چوکی میں ایک زیر تعمیر عمارت میں لنٹر ڈالا جا رہا تھا۔ اسی دوران چھت گر گئی جس میں کچھ لوگوں کے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ راحت رسانی کا کام جاری ہے۔
غازی آباد کے ڈی سی پی رورل روی کمار نے بتایا کہ این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی موقع پر موجود ہے اور کام کر رہی ہے۔ اب تک 10 افراد کو بحفاظت نکالا جا چکا ہے جن میں 8 افراد زخمی اور 2 کی موت ہو چکی ہے۔ این ڈی آر ایف مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…