علاقائی

Triple Murder in Kaushambi, Ghaziabad: کوشامبی میں باپ، بیٹی اور داماد کے تہرے قتل سے ہنگامہ، مشتعل لوگوں نے کئی گھروں کو لگائی آگ، پولیس کی بھاری نفری تعینات

Kaushambi Triple Murder: اتر پردیش کے غازی آباد ضلع کے کوشامبی میں دیر رات ٹرپل مرڈر کی وجہ سے سنسنی پھیل گئی۔ بدمعاشوں نے تین افراد کو اس وقت قتل کر دیا جب وہ سو رہے تھے۔ اس واقعے میں باپ، بیٹی اور داماد کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ معلومات کے مطابق، یہ واقعہ کوشامبی کے سندیپن گھاٹ تھانہ علاقہ کے ہررائے پور میں زمینی تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا۔ جس کے بعد مشتعل افراد نے نصف درجن سے زائد مکانات کو آگ لگا دی جس سے علاقے میں مزید افراتفری پھیل گئی۔

بڑی تعداد میں موقع پر پہنچی پولیس فورس

گھر والوں کی طرف سے آتشزدگی اور ہنگامہ آرائی کے بعد بڑی تعداد میں پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی۔ فائربریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوشش شروع کردی۔ بتایا جا رہا ہے کہ حالات پر قابو پا لیا گیا ہے۔

کیا ہے سارا معاملہ؟

بتایا جا رہا ہے کہ سندیپن گھاٹ تھانہ علاقہ کے پانڈا چوراہے پر کچھ زمین کو لے کر کافی دنوں سے تنازع چل رہا تھا۔ اس چوراہے پر چھبلوا کے رہنے والے 62 سالہ ہوری لال کی زمین ہے۔ اس زمین کو لے کر آس پاس کے لوگوں کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا۔ ہوری لال نے ایک جھونپڑی بنا کر متنازعہ زمین پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس کا داماد اور بیٹی بھی اس جھونپڑی میں سو رہے تھے۔ اس دوران کچھ بدمعاش وہاں آئے اور باپ، بیٹی اور داماد کو بے دردی سے قتل کردیا۔ معلومات کے مطابق چھبلوا کا داماد قریبی کرائے کی دکان میں جن سیوا کیندر چلاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی-این سی آر میں موسلادھار بارش سے موسم ہوا خوشگوار، جانیں آج یوپی سمیت ملک بھر میں کیسا رہے گا موسم

واردات کو رات میں ہی دیا گیا انجام 

مقامی لوگوں کے مطابق اس واردات کو رات میں ہی انجام دیا گیا۔ اس واردات کی اطلاع صبح چھ بجے ملی۔ جب گھر والے موقع پر پہنچے۔ فی الحال جائے حادثہ پر خاموشی ہے۔ اطلاع ملتے ہی چھبلوا کے گاؤں والے بھی آگئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

44 minutes ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

57 minutes ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

1 hour ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

2 hours ago