Greater Noida: ذرائع کے مطابق گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں ڈریم ویلی پروجیکٹ کے تعمیراتی سائٹ پر لفٹ ٹوٹ کر نیچے گر گئی۔ جس کی وجہ سے لفٹ کے اندر موجود چار مزدور شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر علاج کے لیے ضلع اسپتال لے جایا گیا۔جہاں علاج کے دوران چاروں کی موت ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام پہنچ رہے ہیں۔
حادثے کے بعد تعمیراتی سائٹ پر کام کرنے والے مزدوروں نے کام روک دیا ہے اور موقع پر لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی ہے۔ پولیس نے مرنے والوں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حادثے کے بعد کمشنر لکشمی سنگھ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
جمعہ کی صبح حادثہ اس وقت پیش آیا جب گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں امرپالی ڈریم ویلی پروجیکٹ کی تعمیراتی جگہ پر ایک لفٹ گر گئی۔ چار مزدور جاں بحق جب کہ پانچ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی حالت نازک ہے اور انہیں ضلع اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ سروس لفٹ بے قابو ہو کر گر گئی۔ جس کی وجہ سے لفٹ کے اندر موجود چار مزدور جاں بحق ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
سی ایم یوگی نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گریٹر نوئیڈا میں ہونے والے اس المناک حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جائیں اور انہیں مناسب علاج فراہم کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔
بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…