علاقائی

Tragic Ropeway Accident in Gujarat: گجرات کے پاواگڑھ میں جان لیوا حادثہ، cargo ropeway ٹوٹنے سے 6 افراد ہلاک

گجرات کے ضلع پنچ محل میں واقع پاواگڑھ پہاڑی پر ایک افسوس ناک حادثے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تعمیراتی سامان لے جانے والی ایک کیبل ٹرالی اچانک خراب ہو گئی اور اس کی رسی ٹوٹ گئی۔ پولیس کے مطابق یہ ٹرالی پاواگڑھ Ropeway سسٹم کے لیے تعمیراتی سامان منتقل کر رہی تھی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہرش دودھات نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں چھ افراد موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ جائے وقوعہ پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں ریسکیو اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق پاواگڑھ پہاڑی پر عوامی Ropeway سسٹم موسم کی خرابی کے باعث صبح سے بند تھا اور حادثے کا شکار ہونے والی ٹرالی عام مسافروں کے لیے نہیں بلکہ صرف سامان لے جانے کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔ واضح رہے کہ پاواگڑھ پہاڑی کی چوٹی پر واقع کالی ماتا مندر لاکھوں عقیدت مندوں کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے اور ایک معروف و مشہور عوامی زیارت گاہ ہے۔ ہر سال تقریباً 25 لاکھ سے زائد زائرین اس مقام پر آتے ہیں، جن میں سے بیشتر یا تو تقریباً 2000 سیڑھیاں چڑھ کر یا پھر کیبل کار کے ذریعے چوٹی تک پہنچتے ہیں۔ اس سلسلے میں یہ Ropeway نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Ropeway کیبل ٹوٹنے کا یہ حادثہ نہ صرف زائرین بلکہ مقامی انتظامیہ کے لیے بھی ایک بڑا جھٹکا ہے اور حفاظت کے حوالے سے نہایت سنگین خدشات کو جنم دینے والا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے اور مستقبل میں ایسے کسی سانحے سے بچا جا سکے۔ مزید تفصیلات کا ابھی انتظار ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

8 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

10 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

10 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

11 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

11 hours ago