بھارت ایکسپریس اردو-
نئی دہلی: ٹیچرس ڈے ہرسال5 ستمبرکومنایا جاتا ہے اوریہ ڈاکٹرسروپلّی رادھا کرشنن کے احترام میں منایا جاتا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے دوسرے صدرجمہوریہ کے طورپراپنے فرائض انجام دیئے اوربے لوث طورپرمعاشرے کی تشکیل اورآنے والی نسلوں کی پرورش پرزوردیا۔ اسی لئے پورے ملک میں 5 ستمبر کوٹیچرس ڈے منایا جاتا ہے۔ دہلی اردواکادمی نے دہلی کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کرنے کے لئے اساتذہ کا ایک مشاعرہ منعقد کیا۔ اس میں دہلی کی مختلف یونیورسٹیوں، کالجوں اوراسکولوں کے اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ اس مشاعرے کی صدارت کی ذمہ داری مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی کے شعبہ اردوکے سابق صدرپروفیسرفاروق بخشی نے انجام دیئے۔
ڈاکٹرسرو پلی رادھا کرشنن کا احترام کرتی ہے دنیا
ڈاکٹرسرو پلی رادھا کرشنن ایک سیاست داں ہونے کے ساتھ ایک عظیم استاد، عالم اورمشہورفلسفی بھی تھے۔ وہ 5 ستمبرکوتروتنی، تمل ناڈو میں 1888 میں پیدا ہوئے تھے۔ اس دن کو ڈاکٹرسروپلی کی یوم پیدائش کی یاد میں یوم اساتذہ کے طورپرمنایا جاتا ہے۔ دراصل، تدریس دنیا کا سب سے بااثرکام ہے۔ استاد ایک دوست، فلسفی اوررہنما ہوتا ہے۔ ہماری زندگی میں استاد کے کردارکوبالکل نظراندازنہیں کیا جاسکتا۔ اساتذہ علم کے ذریعہ ہمارے ذہنوں کی تشکیل کرتے ہیں اورعلم کے بغیرانسان کا کوئی وجود نہیں ہے۔ اساتذہ بچوں کوتعلیم دیتے ہیں اوران میں اقدار پیدا کرتے ہیں جوانہیں ذمہ دارشہری بنانے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔
وزیر اعظم کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت کروڑوں کسانوں کو 24ویں قسط کا انتظار…
اڈیشہ کے طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی نے کئی یونیورسٹیوں میں اپنی…
حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی گئی گھریلو ون ڈے سیریز میں بھی…
سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر بچوں کے انٹرنیٹ استعمال پر پابندی لگائی گئی تو…
بہار میں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے رکن اسمبلی اننت سنگھ کا ایک…
اس سے قبل وائلڈ کارڈ انٹری کرنے والے نکول دُل کو بھی بگ باس کے…