قومی

Sambhal News: سنبھل میں سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اقبال محمود کے باغ میں چلا بلڈوزر، سرکاری زمین سے ہٹوایا غیرقانونی قبضہ

یوپی کے سنبھل ضلع کے منڈل گاؤں (تحصیل سنبھل) میں ہفتہ (6 ستمبر) کوانتظامیہ نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمین کو غیرقانونی قبضوں سے آزادکرایا۔ محکمہ ریوینیوکی ٹیم کے مطابق، یہ قبضہ کافی عرصے سے جاری تھا اوراس زمین کوغیرقانونی طورپر باغ میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ یہ باغ ایس پی ایم ایل اے اقبال محمود کا بتایا جا رہا ہے۔ یہ معاملہ منڈل گاؤں کے پلاٹ نمبروں سے متعلق ہے۔ یہاں کے پلاٹ نمبر222 اور198 اقبال محمود محمد زید، محمد جنید، فیض اقبال، محمد اسلم، سہیل اقبال اورشان اقبال کے نام پررجسٹرڈ ہیں۔

اقبال محمود پرزمین پرناجائزقبضہ کرنے کا الزام

اس کے ساتھ ملحقہ پلاٹ نمبر221 جو کہ ریونیو ریکارڈ میں بنجراراضی کے طورپردرج ہے، پربھی قبضہ کرکے باغ بنا دیئے جانے کا الزام ہے۔ یہ زمین سرکاری کھاتے میں رجسٹرڈ ہے، جس پردرخت لگا کراسے نجی باغ میں شامل کیا گیا۔ معائنہ کے دوران ٹیم کومعلوم ہوا کہ باونڈری وال بنا کرسرکاری اراضی پرقبضہ کیا گیا ہے۔ یہی نہیں، ایک کٹہل کے درخت کوغیرقانونی طورپرکاٹنے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔ اس پرمحکمہ جنگلات کے افسران نے موقع پرپہنچ کرمعائنہ کیا اورکہا کہ ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ریجنل فارسٹ آفیسرنے دی یہ جانکاری

ریجنل فاریسٹ آفیسرمنوج کمارنے واضح کیا کہ درخت کاٹنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کارروائی کے وقت ریوینیو، آبپاشی اورمحکمہ جنگلات کی مشترکہ ٹیم موقع پرموجود تھی۔ ٹیم نے تجاوزات ہٹانے کے ساتھ ساتھ زمین کی پیمائش اورحد بندی بھی کی۔ حکام کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کودوبارہ ریوینیواکاؤنٹ میں رجسٹرکیا جائے گا اورمستقبل میں اس پرکسی قسم کی تجاوزات کو روکنے کے لیے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔

مقامی لوگوں نے کیا کہا؟

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس زمین پررکن اسمبلی اقبال محمود کا قبضہ عرصہ درازسے تھا۔ تاہم آج انتظامیہ نے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اراضی کوقبضے سے آزاد کرا لیا۔ اس کارروائی کے بعد سنبھل ضلع میں کھلبلی مچ گئی ہے، کیونکہ اس غیرقانونی قبضے کا تعلق مبینہ طورپرسماج وادی پارٹی کے سینئرلیڈراورسابق وزیراقبال محمود سے ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی شخص ہو، سرکاری اراضی پرناجائزقبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ کارروائی ضلعی انتظامیہ کی غیرقانونی قبضوں کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے، جس کے تحت اس سے قبل بھی کئی مقامات پرسرکاری اراضی آزاد کرائی جاچکی ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Supreme Court: بچوں کو انٹرنیٹ سے محروم کرنا درست نہیں، یہ بھی ان کا بنیادی حق ہے- سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر بچوں کے انٹرنیٹ استعمال پر پابندی لگائی گئی تو…

26 minutes ago

Senior BJP leader Lal Krishna Advani: لال کرشن اڈوانی کی طبیعت اب کیسی ہے؟ اسپتال سے سامنے آیا ہیلتھ اپ ڈیٹ

لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…

2 hours ago

Tragic incident in Greater Noida, Uttar Pradesh: گریٹر نوئیڈا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی مشتبہ موت، علاقے میں سنسنی

یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…

3 hours ago

From Clay To Consciousness: مٹی سے شعور تک، قدیم ہندوستانی مذہبی متون کی روشنی میں دیوی درگا کی مورتی کا مفہوم

مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…

3 hours ago