علاقائی

Petrol Diesel Price Today: ملک کے ان شہروں میں آج خام تیل مہنگا لیکن پٹرول وڈیزل سستا

Petrol Diesel Price Today: ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں دیکھی جا رہی ہے اور دارالحکومت دہلی سمیت چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار ہیں۔ تاہم کچھ شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں آج خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد آج قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم خام تیل کی قیمتوں میں زیادہ اچھل نہیں آیا اور برینٹ کروڈ 0.09 فیصد اضافے کے ساتھ 76.36 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 71.83 ڈالر فی بیرل کی شرح سے 0.13 فیصد زیادہ ہو رہا ہے۔

آپ کوبتا دیں کہ ہر صبح چھ بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق صبح 6 بجے سے ہوگا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔

چار میٹروز میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں

دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔

کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 92.76 روپے فی لیٹر ہے۔

چنئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 102.63 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔

ممبئی میں پٹرول کی قیمت 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔

ملک کے ان شہروں میں آج خام تیل مہنگا لیکن ایندھن سستا ہو گیا – جانیے ریٹ

پٹنہ میں  پٹرول 107.30 روپے اور ڈیزل 94.09 روپے فی لیٹر

لکھنؤمیں  پٹرول 96.56 روپے اور ڈیزل 89.75 روپے فی لیٹر

جے پورمیں  پٹرول 108.67 روپے اور ڈیزل 93.89 روپے فی لیٹر

حیدرآبادمیں پیٹرول 109.66 روپے اور ڈیزل 97.82 روپے فی لیٹر

نوئیڈامیں پٹرول 96.64 روپے اور ڈیزل 89.82 روپے فی لیٹر

 

بھارت ایکسپریس۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Indians in Germany: جرمنی میں ہندوستانیوں کی تعداد 4 لاکھ کے قریب، 70 ہزار طلبہ کر رہے ہیں اعلیٰ تعلیم حاصل

جرمنی میں ہندوستانی برادری کی موجودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سستی تعلیم،…

9 hours ago

Manoj Bajpayee Raises A Question: منوج باجپائی کا سوال: جو لوگ سماج کے مسائل پر بات نہیں کرتے، انہیں اسٹار کا درجہ کیوں دیا جائے؟

ممبئی کے ’مکتی آڈیٹوریم‘ میں منعقدہ تقریب کے دوران اداکار منوج باجپائی نے فلمی ستاروں…

10 hours ago