-بھارت ایکسپریس
آج پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آخری دن راجیہ سبھا میں معطل اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کررہے تھے۔ اس وقت ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کی نقل کی تھی۔ اس دوران اپوزیشن کے کئی ارکان پارلیمنٹ ان پر ہنس رہے تھے۔ راہل گاندھی بھی وہاں موجود تھے۔ انہیں مسکراتے اور تالیاں بجاتے بھی دیکھا گیا۔ یہی نہیں انہوں نے کلیان بنرجی کی نقل کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شوٹ کیا۔ یہ دیکھ کر نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سخت ناراض ہو گئے۔ نائب صدر دھنکھر نے اس واقعہ کو شرمناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز اور ناقابل قبول ہے کہ ایک رکن پارلمینٹ مذاق کر رہا ہے اور دوسرے ایم پی اس واقعہ کی ویڈیو بنا رہے ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ معطل اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں کافی ہنگامہ کیا۔ نعرے لگانے کے بعد وہ گاندھی جی کے مجسمے کے سامنے بیٹھ گئے۔ بعد میں جب وہ پارلیمنٹ کے دروازے کی سیڑھیوں پر بیٹھ گئے تو ترنمول کے ایم پی کلیان بنرجی نے دھنکھر کی نقل کرتے ہوئے مذاق کرنا شروع کردیا۔ کچھ ہی دیر میں یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ اس کے بعد چیئرمین دھنکھر نے کہا کہ یہ بہت بری حرکت ہے۔ میں نے ایک ویڈیو دیکھا ہے جس میں ایک ایم پی مذاق کرتا ہے اور دوسرا ایم پی اس کی ویڈیو بناتا ہے۔ خدا ان لوگوں کو سلامت رکھے۔
منگل کو 49 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا تھا۔
آپ کو بتا دیں کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران منگل کو مزید 49 ممبران پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا تھا۔ ان ارکان پارلیمنٹ کو اپوزیشن ارکان کے ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے باعث معطل کیا گیا ہے۔ لوک سبھا میں مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے اپوزیشن کے دیگر ممبران پارلیمنٹ بشمول سپریا سولے، منیش تیواری، ششی تھرور، محمد فیصل، کارتی چدمبرم، سدیپ بندھوپادھیائے، ڈمپل یادو اور دانش علی کو معطل کرنے کی تجویز پیش کی۔ اب پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے معطل ارکان کی تعداد بڑھ کر 141 ہو گئی ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کے ساتھ ہی لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
-بھارت ایکسپریس
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…