مین پوری (اتر پردیش) میں جمعرات کو گھر میں چائے پینے سے دو بچوں سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔ واقعہ یہاں کے اوچا علاقے کے ناگلہ کنہائی گاؤں کا ہے۔
رویندر سنگھ ‘بھائی دوج’ کا تہوار منانے اپنے بیٹے شیو نندن اور خاندان کے دیگر افراد سے ملنے آئے تھے۔
ان کی بہو نے سب رشتہ داروں کے لیے چائے بنائی۔رویندر سنگھ چائے پینے کے بعد بے ہوش ہو گئے۔ چند منٹ بعد، اس کے دو پوتے، جن کی عمریں چھ اور پانچ سال تھیں وہ بھی بے ہوش ہو گیے۔انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ چائے پینے کے بعد ایک اور شخص بیمار ہوا جسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بہو نے غلطی سے چائے میں چینی کی جگہ کیڑے مار دوا ڈال دی جس سے حادثہ پیش آیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…