علاقائی

Wrestlers’ Protest: وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر سے پہلوان تیار، لیکن ساکشی ملک نے کہی یہ بات

Wrestlers’ Protest: ریسلر ساکشی ملک نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کے مطالبے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کی طرف سے دی گئی تجویز پر اپنے سینئرز اور حامیوں سے بات کریں گے۔ جب سب اپنی رضامندی دیں گے کہ تجویز درست ہے- تب ہی ہم راضی ہوں گے۔ ایسا نہیں ہوگا کہ حکومت جو کہے ہم مان لیں اور دھرنا ختم کر دیں۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے پہلوانوں کے احتجاج کے حوالے سے بجرنگ پونیا سے فون پر بات کی۔ یہ فون کال نجی نیوز چینل پر بجرنگ پونیا کے انٹرویو کے بعد کی گئی ہے۔ وزیرکھیل انوراگ ٹھاکر نے بھی پہلوانوں کو بات چیت کا دعوت نامہ بھیجا ہے۔ آج دوپہر دہلی میں ملاقات ہو سکتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پہلوانوں نے حکومت کے ساتھ میٹنگ کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔ اگرچہ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہم خفیہ طور پر کوئی میٹنگ نہیں کریں گے۔

انوراگ ٹھاکر کی بات چیت کی تجویز پر پہلوان ساکشی ملک نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دی گئی تجویز پر ہم اپنے سینئرز اور حامیوں سے بات کریں گے۔ جب سب اپنی رضامندی دیں گے کہ تجویز درست ہے، تبھی ہم اسے قبول کریں گے۔ ایسا نہیں ہوگا کہ حکومت جو کہے ہم مان لیں اور دھرنا ختم کر دیں۔ ملاقات کے لیے ابھی تک کوئی وقت طے نہیں کیا گیا۔

اہم بات یہ ہے کہ کھلاڑی انڈین ریسلنگ فیڈریشن کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف خواتین پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتاری اور منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

3 جون کی رات وزیر داخلہ امت شاہ نے احتجاج کرنے والے پہلوانوں میں سے ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا سے ملاقات کی۔ اس سے قبل انوراگ ٹھاکر احتجاج کرنے والے پہلوانوں سے مل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ حکومت برج بھوشن سنگھ کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے پہلے ہی ایک کمیٹی تشکیل دے چکی ہے۔ پولیس ایف آئی آردرج کر کے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ چارج شیٹ بھی داخل کی جائے گی اور منصفانہ تحقیقات کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

2 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

38 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago