ہندوستان کی معیشت کی مضبوطی کے متعلق مودی حکومت بھلے ہی پراعتماد ہو، لیکن ورلڈ بینک نے ہندوستان کی معیشت کے متعلق اپنے تخمینے میں کمی کر دی ہے۔ عالمی بینک نے مالی سال 2023-24 کے لیے ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی تخمینہ کو گھٹا کر 6.3 فیصد کر دیا ہے، جو جنوری میں کیے گئے اس کے پچھلے تخمینہ سے 0.3 فیصد پوائنٹ کم ہے۔ تاہم، عالمی بینک نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان نجی کھپت اور سرمایہ کاری میں مضبوط سروسز کی ترقی میں بے مثال اضافہ دیکھ رہا ہے۔
ورلڈ بینک کا تخمینہ
ورلڈ بینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں یہ اندازہ لگایا ہے کہ 2023 میں عالمی شرح نمو 2.1 فیصد رہے گی جو 2022 میں 3.1 فیصد تھی۔ ساتھ ہی اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین کے علاوہ ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر معیشتوں میں شرح نمو گزشتہ سال کے 4.1 فیصد سے کم ہو کر اس سال 2.9 فیصد رہنے کی توقع ہے جو کہ شرح نمو میں بڑے پیمانے پر کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں ہندوستان کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال 2023-24 میں ہندوستان میں شرح نمو کم ہو کر 6.3 فیصد رہ سکتی ہے۔ یہ جنوری کے تخمینے سے 0.3 فیصد کم ہے۔
اس وجہ سے ترقی کی رفتار سست پڑی
عالمی بینک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی معیشت میں شرح نمو میں کمی کی وجہ زیادہ افراط زر اور قرض کی لاگت میں اضافہ ہے، جس کی وجہ سے نجی کھپت کافی متاثر ہوئی ہے۔ لیکن مہنگائی اطمینان بخش دائرے میں آنے اور اصلاحات کی وجہ سے مالی سال 2025-26 میں شرح نمو میں کچھ تیزی آئے گی۔
2025-26 تک حالات بہتر ہونے کی امید
رپورٹ کے مطابق ترقی پذیر معیشتوں میں ہندوستان مجموعی اور فی کس جی ڈی پی دونوں لحاظ سے دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت بنا رہے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 کے اوائل میں ہندوستان میں ترقی کی شرح کورونا سے پہلے کی دہائی سے کم رہی ہے۔ جس کی وجہ سے زیادہ قیمتوں اور قرضوں کی بڑھتی لاگت سے نجی سرمایہ کاری متاثر ہوئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…