علاقائی

Bihar: اشونی چوبے کے قافلے میں شامل گاڑی پلٹ گئی، بال بال بچے مرکزی وزیر ، 5 پولیس اہلکار زخمی

Bihar: مرکزی وزیر مملکت (ایم او ایس) اشونی چوبے کے قافلے میں شامل ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ جس میں پانچ پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ حادثہ اتوار کی دیر رات اس وقت پیش آیا جب مرکزی وزیر بکسر سے پٹنہ جا رہے تھے۔ اس دوران قافلے کی گاڑی راستے میں گڑھے کی وجہ سے الٹ گئی۔ حادثے کے بعد زخمی پولیس اہلکاروں کو سب ڈویژنل اسپتال ڈومراؤں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ساتھ ہی دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

وزیر اشونی چوبے نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو فوٹیج پوسٹ کیا ہے۔ معلومات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ متھیلا اور نارائن پور کے درمیان پیش آیا۔ ویڈیو میں اہلکاروں کو ایسکارٹ گاڑی کا معائنہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

‘بھگوان شری رام کی مہربانی سے سب ٹھیک محسوس کر رہے ہیں’

وزیر اشونی چوبے نے ٹویٹر پر کہا، “بکسر سے پٹنہ جاتے ہوئے، کورنسرائے پولیس اسٹیشن کی گاڑی ڈمراؤ کے متھیلا-نارائن پور روڈ پر کینال روڈ پل پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ بھگوان شری رام کی کرپا سے سب ٹھیک نظر آ رہے ہیں۔ ‘زخمی پولیس اہلکاروں اور ڈرائیور کے ساتھ ڈم راؤ صدر اسپتال جا رہے ہیں’ انہوں نے کہا کہ  نہر میں الٹی کار سے پولیس اہلکاروں کو  نکالنے میں بی جے پی کارکن اجے تیواری، میرے باڈی گارڈ ناگیندر کمار چوبے، موہت کمار، دھنیشور کمار، کنج بہاری اوجھا، اے ایس آئی جیرام کمار، مکیش کمار، سوجوئے کمار، پریم کمار سنگھ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Buxar Protest: سشیل مودی نے بکسر میں متاثر کسانوں سے ملاقات کی، کہا- جے پی تحریک کے دوران بھی پولیس نے نہیں کیا تھا ایسا ظلم

مقامی لوگوں نے کی مدد

مرکزی وزیر اشونی چوبے اپنی انووا کار میں سفر کر رہے تھے اور وہ ایک ایسکارٹ کے بالکل پیچھے تھے۔ حادثہ کے دوران گاڑی پلٹنے کے بعد ایک کھائی میں گر گئی جس میں پانی بھرا ہوا تھا۔ موقع پر مقامی لوگوں کی موجودگی کی وجہ سے ریسکیو آپریشن تیزی سے کیا گیا اور  ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ موصلہ اطلعات کے مطابق وزیر اشونی چوبے کے ساتھ سفر کر رہے سیکورٹی اہلکار اور دیگر حامیوں نے گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں بچالیا۔

اشونی کمار چوبے بکسر کے وزیر اور نریندر مودی کابینہ میں وزارت ماحولیات و جنگلات میں وزیر مملکت کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔وہ چوسا میں مشتعل کسانوں سے ملنے پٹنہ آئے اور کچھ دن پہلے انہیں سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago