علاقائی

Delhi weather:ٹھنڈ سے دہلی والوں کو ابھی راحت  نہیں ، دہلی این سی آر میں  چھایا گھنا کہرا اور دھند

Delhi weather:محکہ موسمیات کے مطابق راجدھانی دہلی  این سی آر، شمالی اور شمالی مغربی ہندوستان میں گھنے  کہرے کی چادر چھائی ہوئی ہے ۔دہلی میں درجہ حرارت سات  ڈگری سیلسیس  تک پہنچ گیا ہے۔دہلی اور این سی آر والوں کو سردی سے تھوڑی راحت ملی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب کی جانب سے آنے  والی سرد  ہوا ئیں دہلی میں مزیدسردی  میں اضافہ کررہی ہیں۔ گزشتہ روز دہلی میں کچھ مقامات پر سردی کی لہر اور شدید سردی کی لہر برقرار رہی۔ سردی کا اثر شمالی ہند سمیت پورے یوپی میں نظر آنے لگا ہے۔ لکھنؤ اور یوپی کے دیگر اضلاع میں سردی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ دہلی میں برفیلی  ہوائوں کے باعت لوگوں کو سردی سے راحت نہیں مل رہی ہے۔

سرد لہر کا قہر خاص طور پر دہلی ،یوپی، پنجاب اور راجستھان میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ٹھنڈ سے 29 دسمبر سے  کچھ بہتری کے امکان ظاہر کئے جارہے ہیں۔غازی آباد، لکھنؤ، کانپور،گورکھپور، میرٹھ، شاملی، سہارنپور میں برفیلی ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس سے قبل منگل کی رات درجہ حرارت میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی تھی۔ دہلی میں سب سےکم درجہ حرارت چار ڈگری سیلسیس آیا نگر میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اگلے پانچ دنوں تک ہریانہ ، پنجاب ،اترپردیش اور راجستھان میں سردی کی لہر کے ساتھ دھند کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس بار

سردی، دھند اور کہرے نے بھی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ دھند اور کہرےکے باعث کئی مقامات پر صبح کے وقت ویزبیلیٹی  لیول بھی کافی کم ہے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کافی متاثر ہو رہا ہے۔ لمبی دوری کی ٹرینیں بھی دھند کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔ دھند کی وجہ سے ٹرینیں بھی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ اس لیے اسے بھی منسوخ کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے جاری سردی اور دھند کے اس دوہرے پیمانے  سے  لوگوں کو راحت ملنے کی کوئی امید ابھی  نہیں ہے۔بدھ کو بھی سردی کی لہر برقرار رہے گی اور اگلے روز جمعرات کو بھی یہی صورتحال بنی رہے گی۔ گزشتہ ایک ہفتے سے درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ کی وجہ ٹھنڈ میں مزید اضافہ کررہی ہے۔دہلی میں منگل  کو سردی نے دہلی والوں کو کپکپنا پر مجبور کردیا ۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

40 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

40 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،11 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago