Car Accident in Nuh: ہریانہ کے نوح ضلع میں دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر نگینہ علاقے کے عمری گاؤں کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں ایک ڈیزل ٹینکر نے رولس رائس کار کو ٹکر مار دی۔ ٹینکر ٹکرانے کے بعد الٹ گیا۔ حادثے میں ٹینکر ڈرائیور اور کلینر کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ رولس رائس میں بیٹھی خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم پہنچ گئی اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم تب تک کار مکمل طور پر جل چکی تھی۔
حادثے میں جلی کار
موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی-ممبئی ہائی وے پر نگینہ تھانہ علاقے میں ایک تیز رفتار رولس رائس کار ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ جس میں ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ ٹینکر الٹنے سے ڈرائیور اور کلینر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ وہیں گاڑی میں آگ لگ گئی۔ جس میں کار میں سوار تین افراد جھلس گئے۔
یہ بھی پڑھیں- Beating an atheist who desecrates the Quran: سویڈن میں قرآنِ مقدس کی بے حرمتی کرنے والے ملحد کی ہوئی جم کر پٹائی ،ویڈیو وائرل
کار میں سوار زخمیوں کو گروگرام کے میدانتا میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ حادثے کی جانکاری دیتے ہوئے اے ایس آئی اشوک کمار نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس مزید قانونی کارروائی میں مصروف ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…