علاقائی

Sultanpur News: سلطان پور کے اسکول میں دو کمیونٹی کے طلباء کے درمیان تنازعہ، انتظامیہ نے کی کارروائی، انس کو اسکول سے نکالا، سوجل بھارتی کو صرف 15 دن کیلئے کیا معطل

سلطان پور: سلطان پور میں مہاتما گاندھی انٹرمیڈیٹ کالج (ایم جی ایس) کے پرنسپل نے یہاں کے ایک طالب علم کی کی طرف سے مذہبی پوسٹ کرنے کے بعد ہوئی پٹائی اور معافی مانگنے کی وائرل ویڈیو پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں جن طلبہ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جس میں ایک طالب علم کو اسکول سے اور دوسرے کو پندرہ دن کے لیے نکال دیا گیا ہے۔

پرنسپل نے کہا، ’’یہ دو بچوں کے درمیان معاملہ تھا۔ ان بچوں میں سے ایک انکت تیواری ہے، جو ہمارے اسکول کا طالب علم ہے اور دوسرا آیان ہے، جو باہر کا ہے۔ وہ کہاں پڑھتا ہے، اس کی مجھے جانکاری نہیں ہے۔ ان دونوں کے درمیان انسٹاگرام پر کچھ چیٹنگ ہوئی تھی، جس میں ایک دوسرے کے مذہب کے خلاف نامناسب تبصرے کیے گئے اور بعد میں یہی چیٹنگ ایان نے ایک خاص گروپ میں شیئر کی اور اس گروپ کے لوگوں نے انکت کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

اس کے علاوہ انکت کا اس معاملے میں معافی مانگنے کا ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا۔ اس پر پرنسپل نے کہا کہ اس دوران اسکول میں ایک ہی کلاس میں پڑھنے والے سوجل بھارتی اور انس نامی دو اور بچوں نے اسکول بند ہونے کے بعد معافی مانگنے کا ویڈیو بنایا اور اس ویڈیو کو وائرل کردیا۔ جب اسکول مینجمنٹ سسٹم کو اس پورے معاملے کا علم ہوا تو انہوں نے اسے فوری طور پر پندرہ دن کے لیے اسکول سے نکال دیا لیکن جب پتہ چلا کہ اس ویڈیو کو وائرل کرنے میں انس کا اہم کردار ہے تو اسکول مینجمنٹ سسٹم نے اس کا نام کاٹنے کا حکم دے دیا۔

پرنسپل نے کہا کہ اسی وجہ سے انس کا نام کاٹ دیا گیا ہے اور اب اسے داخلہ نہیں دیا جائے گا۔ وہیں سوجل بھارتی کو ابھی پندرہ دن کے لیے نکالا گیا ہے۔

بتا دیں کہ اس معاملے کو لے کر اسکول میں دو برادریوں کے طلباء کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ جہاں انکت کے گھر والوں نے انس اور سوجل بھارتی پر مار پیٹ کے بعد معافی منگوانے کا الزام لگایا تھا، دوسری پارٹی نے کہا کہ انکت نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس سے ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

قومی کونسل کے زیر اہتمام جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں سہ روزہ قومی سمینار کا آغاز

کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے ممتاز فکشن نگار سید محمد اشرف نے کہا کہ ادب…

1 hour ago

1984 anti-Sikh riots: سجن کمار کے خلاف 1984 کے سکھ مخالف فسادات کیس میں عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

عدالت نے شکایت کنندہ کی وکیل کامنا ووہرا کو دو دن کے اندر تحریری دلائل…

1 hour ago

CEC Rajiv Kumar: ’نچلی سطح کے حملے نہیں کیے جانے چاہئیں‘، مہاراشٹر کے انتخابات میں خواتین کے خلاف ریمارکس پر سی ای سی ناراض

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کو کسی بھی…

2 hours ago

Maharashtra Assembly Election 2024: ’ہندو-مسلم اتحاد ہی ملک کو بچائے گا…‘، مہاراشٹر انتخابات کے درمیان رام داس اٹھاولے کا بڑا بیان

ناسک میں رام داس اٹھاولے نے کہا، "ہم مسلمانوں کی مخالفت نہیں کرتے۔ ہم سپریم…

2 hours ago

PM Modi Meets Lal krishna Advani: وزیر اعظم نریندر مودی لال کرشن اڈوانی کی رہائش گاہ پہنچے، سالگرہ کی دی مبارکباد

بھارت رتن سے نوازے گئے اڈوانی کا شمار ملک کے سینئر لیڈروں میں ہوتا ہے۔…

3 hours ago