علاقائی

Sonia Gandhi Oath Rajya Sabha Member: سونیا گاندھی نے راجیہ سبھا کی رکن کے طور پرلیا حلف لیا، آئندہ نہیں لڑیں گی لوک سبھا ا نتخابات

کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے جمعرات (4 اپریل) کو راجیہ سبھا کی رکن کے طور پر حلف لیا۔ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی راجستھان سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے انہیں حلف دلایا۔ ایوان بالا میں سونیا گاندھی کی یہ پہلی میعاد ہوگی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ سونیا گاندھی آئندہ لوک سبھا انتخابات (2024) نہیں لڑیں گی۔ 1999 میں کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وہ پہلی بار ایم پی منتخب ہوئیں۔ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے بعد سونیا گاندھی راجیہ سبھا میں داخل ہونے والی گاندھی خاندان کی دوسری رکن ہوں گی۔ اندرا گاندھی اگست 1964 سے فروری 1967 تک ایوان بالا کی رکن رہیں۔

کانگریس صدر نے مبارکباد دی۔

دوسری جانب کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر حلف لینے کے بعد سونیا گاندھی کو مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹ ‘ایکس ’ پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا – “کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر محترمہ سونیا گاندھی کے لیے میری نیک خواہشات۔ سونیا گاندھی نے آج راجیہ سبھا میں حلف لے کر اپنی نئی اننگز کا آغاز کیا۔ مشکلات اور ہنگاموں میں ان کا حوصلہ، لچک اور باوقار رویہ ہماری پارلیمانی حکمت عملی کی رہنمائی کرتا رہے گا۔

انہوں نے لوک سبھا میں اپنی خدمات کے 25 سال مکمل کر لیے ہیں اور اب میں اور میرے ساتھی ممبران ایوان بالا میں ان کی موجودگی کے منتظر ہیں۔ میں ان کے کامیاب دور کی خواہش کرتا ہوں۔”

سونیا گاندھی بلا مقابلہ منتخب ہوئیں

آپ کو بتاتے چلیں کہ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی راجستھان سے راجیہ سبھا کے لیے بلامقابلہ منتخب ہو گئی ہیں۔ وہاں کے ایم ایل اے کی تعداد انہیں راجستھان میں بلا مقابلہ منتخب کروانے میں بہت مددگار ثابت ہوئی۔

Amir Equbal

Recent Posts

India vs Brazil: بھارت کو برازیل کے ہاتھوں 4-0 سے شکست، سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بلیو ٹائگرز نے دکھایا جواں مردی کا مظاہرہ

کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…

5 hours ago

ملک کو 2029 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: امت شاہ

امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش…

6 hours ago

Manoj Tiwari: ’بنگال کے بغیر فٹبال کی بات ادھوری‘، منوج تیواری نے کولکاتا میں بھارت-برازیل مقابلے کو بتایا نیا دور

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے بھارت اور برازیل کے درمیان مقابلے…

6 hours ago

Asian Games: پی ایم مودی نے ہاکی ٹیم کی تاریخی گولڈ میڈل جیت کو سراہا، دیگر کھلاڑیوں کو بھی دی مبارکباد

ہفتہ کy کے روز بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ککامی گاہارا کے گیفو…

7 hours ago