جے پور: راجستھان کے انوپ گڑھ ضلع میں جمعہ کے روز کار اور ٹرک کے ٹکرانے سے چار خواتین سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک دیگر خاتون زخمی ہو گئی۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (رائے سنگھ نگر) بھنور لال نے بتایا کہ یہ واقعہ ککراولی اور سلیم پورہ کے درمیان پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی خاتون کو علاج کے لیے انوپ گڑھ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ایک دوسرے افسر نے بتایا کہ کار میں سوار ایک ہی خاندان کی پانچ خواتین سمیت چھ افراد گاؤں 86 جی بی میں اپنے رشتہ دار کے گھر تعزیتی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ گاؤں 17 ایس جے ایم کے قریب کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے بتایا کہ کار میں سوار پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ کار ڈرائیور کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اویسی کے نام سے انتہائی خطرناک اورفرضی خبر کی جارہی ہے وائرل،10 سال پہلے بھی یہ خبر ہوئی تھی وائرل
پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت ککراولی کے رہنے والے 45 سالہ ہیترم، اس کی 42 سالہ بیوی سنیتا، 55 سالہ رشتہ دار لکمادیوی، 40 سال کی ودیا دیوی، 48 سال کی کلاوتی دیوی اور 38 سالہ کار ڈرائیور شنکر لال کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…