Tragic Road Accident in Jaunpur: بہار سے پریاگ راج جا رہی ایک کار کو جونپور ضلع کے گورا بادشاہ پور تھانہ علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے کار میں سوار ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی موت ہو گئی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے اتوار کے روز یہ جانکاری دی۔
لڑکی دیکھنے پریاگ راج جا رہی تھی فیملی
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) اجے پال شرما نے بتایا کہ بہار کے سیتامڑھی کا رہنے والا گجادھر شرما اپنے خاندان کے نو افراد کے ساتھ اپنے بیٹے چندن شرما کی شادی کے لیے لڑکی دیکھنے کے لیے کار سے پریاگ راج جا رہا تھا۔
رات تقریباً 2.30 بجے پیش آیا حادثہ
ایس پی نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تقریباً 2.30 بجے جب ان کی کار جونپور-کیرکات روڈ پر پہنچی تو اسے جونپور کی طرف سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار تقریباً 10 میٹر تک گھسیٹی گئی اور اس کے پرخچے اڑ گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی
انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے تمام زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ضلع اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے چھ کو مردہ قرار دے دیا۔ مرنے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ تین لوگوں کی حالت نازک ہے اور انہیں علاج کے لیے وارانسی ریفر کر دیا گیا ہے۔
سیتامڑھی ضلع کے رہنے والے تھے مہلوکین
پولیس کے مطابق، حادثے میں مرنے والوں کی شناخت 60 سالہ گجادھر شرما، ان کے بیٹے 35 سالہ انیش شرما، 57 سال کے جواہر شرما اور ان کے 17 سالہ بیٹے 34 سالہ سونم اور 32 سالہ رنکو کے طور پر ہوئی ہے۔ سبھی بہار کے سیتامڑھی ضلع کے رہنے والے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر کے اسپتال میں نشے کا عادی ڈاکٹر گھومتا رہا برہنہ، واقعے کی ویڈیو وائرل
ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر موقع سے فرار
واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر گاڑی کو موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…