قومی

ED Raid: ای ڈی نے لالو کے قریبی سبھاش یادو کو کیا گرفتار، ریت کے غیر قانونی کاروبار کے ملزم، چھاپے میں 2 کروڑ کی نقدی برآمد

ED Raid: بہار میں ریت کی غیر قانونی کانکنی کے معاملے میں ای ڈی نے بڑی کارروائی کی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ہفتہ کی صبح آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے قریبی سبھاش یادو کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ دیر رات کے چھاپے کے دوران ای ڈی نے 2 کروڑ روپے نقد اور زمین سے متعلق کئی دستاویزات برآمد کیے۔ جانچ کے بعد ای ڈی نے سبھاش یادو کو گرفتار کرلیا۔

ای ڈی کی کارروائی سے آر جے ڈی میں ہلچل

سبھاش یادو کی گرفتاری کو لے کر ای ڈی کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ سبھاش یادو برانڈسن کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔ سبھاش یادو پر ریت کے غیر قانونی کاروبار کا الزام ہے۔ لالو کے قریبی ساتھی کی گرفتاری کے بعد آر جے ڈی کیمپ میں ہلچل مچ گئی ہے۔

سبھاش یادو کے خلاف ای ڈی کی کارروائی سے پہلے محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے آر جے ڈی ایم ایل سی ونود جیسوال کے احاطے پر چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران آئی ٹی ٹیم نے پٹنہ میں جیسوال کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔

ای ڈی نے ہفتہ کو 8 مقامات پر چھاپے مارے

آپ کو بتا دیں کہ ای ڈی کو سبھاش یادو کے خلاف ریت کی غیر قانونی کان کنی اور منی لانڈرنگ کی شکایت ملی تھی۔ جس کے بعد ای ڈی نے تحقیقات شروع کردی۔ جانچ کے بعد ٹیم ہفتہ (9 مارچ) کی صبح پٹنہ کے دانا پور اور تکیہ علاقہ سمیت سبھاش یادو سے جڑے 8 مقامات پر چھاپہ مارنے پہنچی۔ چھاپے کے دوران ای ڈی نے سبھاش یادو کے احاطے سے 2 کروڑ روپے کی نقدی برآمد کی، جسے دیکھ کر ای ڈی کے اہلکار ہکا بکا رہ گئے۔ گرفتاری کے بعد سبھاش یادو کو بیور جیل بھیجنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر کے اسپتال میں نشے کا عادی ڈاکٹر گھومتا رہا برہنہ، واقعے کی ویڈیو وائرل

2019 میں لڑ چکے ہیں لوک سبھا الیکشن

آر جے ڈی نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں جھارکھنڈ کے چترا سے ریت کے کاروباری سبھاش یادو کو ٹکٹ دیا تھا۔ جس میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ 2019 کے انتخابات سے ٹھیک پہلے، انکم ٹیکس کی ٹیم نے دہلی، دھنباد اور پٹنہ میں سبھاش یادو کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago