قومی

PM Modi in Azamgarh: اعظم گڑھ میں پی ایم مودی نے کہا، “پہلے حکومتیں صرف اعلانات کرتی تھیں، ہم نے جو کہا وہ کرکے دکھایا”

PM Modi in Azamgarh: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اعظم گڑھ ضلع کے مندوری ہوائی اڈے کے احاطے میں 34,700 کروڑ روپے کے 782 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر پی ایم مودی نے کہا کہ میں 2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ بنانے اور ملک کو تیز رفتاری سے چلانے کے لیے کوشش کر  رہا ہوں۔ آج یہاں سے نہ صرف اعظم گڑھ بلکہ پورے ملک کے لیے کئی ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ اعظم گڑھ جس کا شمار ملک کے پسماندہ علاقوں میں ہوتا تھا آج ملک کے لیے ترقی کا نیا باب لکھ رہا ہے۔ آج اعظم گڑھ سے کئی ریاستوں میں تقریباً 34 ہزار کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔

اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، “2024 میں جو سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے اسے الیکشن کے چشمے کے ذریعے نہیں دیکھنا چاہیے، یہ ترقی کے لیے میرے لازوال سفر کا نتیجہ ہے۔ ” میں 2047 تک ملک کو ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے لیے تیز رفتاری سے دوڑ رہا ہوں اور میں ملک کو تیز رفتاری سے چلا رہا ہوں۔

انڈی اتحاد کی نیندیں حرام…

انڈیا اتحاد پر حملہ کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، ” آپ کی یہ محبت اور اعظم گڑھ کی یہ ترقی… ذات پرستی، اقربا پروری اور ووٹ بینک پر بھروسہ کرنے والے انڈیا اتحاد کی نیندیں اڑا رہا ہے۔ پوروانچل نے کئی دہائیوں سے ذات پرستی اور خوشامد کی سیاست دیکھی ہے “اور پچھلے 10 سالوں سے یہ علاقہ ترقی کی سیاست کا بھی مشاہدہ کر رہا ہے۔ یہاں کی عوام نے مافیا راج اور بنیاد پرستی کے خطرات بھی دیکھے ہیں اور اب یہاں کے لوگ قانون کی حکمرانی بھی دیکھ رہے ہیں۔”

کسانوں کو کئی گنا اضافہ MSP مل رہا ہے

ملک کے کسانوں کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، “آج کسانوں کو ایم ایس پی دیا جا رہا ہے جس میں پہلے سے کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس سال گنے کے کسانوں کے لیے منافع بخش قیمت میں بھی 8 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ گنے کی منافع بخش قیمت 315 روپے سے بڑھ کر 340 روپے فی کوئنٹل ہو گئی ہے، آپ لوگوں کو یاد ہے کہ کس طرح اتر پردیش میں حکومت چلانے والوں نے گنے کے کاشتکاروں کو رلایا، انہیں اپنے پیسوں کے لیے ترسایااور رلا رلا کر پیسا دیا جاتا تھا۔ یہ بی جے پی کی حکومت ہے جس نے گنے کے کسانوں کے ہزاروں کروڑ کے بقایا جات ادا کیے ہیں، آج گنے کے کاشتکاروں کو گنے کی قیمت صحیح وقت پر مل رہی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago