علاقائی

SambhajiNagar Fire: مہاراشٹر کے سمبھا جی نگر میں آتشزدگی،ایک ہی خاندان کے سات افراد کی ہوئی موت

مہاراشٹر کے سمبھاجی نگر ایک المناک خبر سامنے آئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ سمبھا جی نگر(سابقہ نام اورنگ آباد) میں منگل (2 اپریل) کی صبح ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں زبردست آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق  آگ اسلم ٹیلر نامی دکان میں لگی۔ آگ صبح 3 اور 4 بجے کے درمیان لگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہاں ایک بیٹری والی گاڑی چارجنگ میں لگائی گئی تھی اور اس میں دھماکے کے بعد یہ زبردست آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے بعد علاقہ میں غم و اندوہ کا ماحول ہے۔

چونکہ یہ کپڑے کی دکان تھی اس لیے آگ ہر طرف پھیل گئی اور دو افراد جھلس گئے اور دم گھٹنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت عاصم وسیم شیخ، پری وسیم شیخ، وسیم شیخ (30 سال)، تنویر وسیم (23 سال)، حمیدہ بیگم (50 سال)، شیخ سہیل (35 سال)، ریشما شیخ (22 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Rahul Gandhi and Priyanka Detained: ووٹ چوری کے الزامات پر اپوزیشن کا احتجاج، راہل اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لیا

ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا بڑا احتجاج، 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے…

1 hour ago

Kiren Rijiju Targets Rahul Gandhi: ’اب ڈرامہ بند کیجیے…‘، کرن رجیجو کا راہل گاندھی پر سخت حملہ، پی ایم مودی سے سیکھنے کا مشورہ

راہل گاندھی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم…

2 hours ago

Adani Swirl Transit Hotel: نوی ممبئی ایئرپورٹ پر اڈانی گروپ نے شروع کیا Swirl ٹرانزٹ ہوٹل، اب ایئرپورٹ کے اندر ہی آرام اور کام کی سہولت

ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرپورٹ آپریٹر کمپنی اڈانی ایئرپورٹس ہولڈنگز لمیٹڈ (AAHL) نے…

2 hours ago