علاقائی

UP News: پر دھان کی تعریف میں مصروف تھے سوتنتر دیو سنگھ، پروگرام میں موجود خاتون نے کہا کہ پردھان کو کون نہیں جانتا ؟یہ ایک نمبر کہ

ریاست اترپردیش کے جل شکتی کے وزیر سواتنتر دیو سنگھ اتر پردیش کے لکھیم پور ضلع میں منعقد ایک پروگرام میں شریک ہوئے۔ یہاں انہوں نے اسٹیج سے ‘پردھان’ کا تعارف کرایا۔ لیکن ہجوم میں بیٹھی ایک خاتون  کو یہ پسند نہیں آیا۔ پروگرام کے دوران ہی سب کے درمیان خاتون نے وزیر کے ساتھ ساتھ پردھان کو بھی ڈانٹا۔ کہا جاتا ہے کہ جمہوریت میں عوام ہی مالک  ہوتی ہے۔ لکھیم پور ضلع میں یہ کہاوت سچ ثابت ہوئی ہے۔

جل شکتی وزیر گاؤں گاؤں جا کر ‘جل جیون مشن’ کے فائدے گنا رہے ہیں

واضح رہے کہ کہ ان دنوں یوپی کے جل شکتی وزیر گاؤں گاؤں جا کر ‘جل جیون مشن’ کے فوائد گنوا رہے ہیں ۔ اسی سلسلے میں وزیر گزشتہ دنوں لکھیم پور کے مڑیا کھیڑا پہنچے۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا  ۔ کہ اب ہر گھر میں نل کا پانی آئے گا۔  اس کے لیے ٹینک لگایا جا رہا ہے ۔ اس کے بعد سواتنتر دیو سنگھ نے گاؤں کے عہدیداروں سے تعارف کرانا شروع کیا۔ پردھان کا نمبر آیا تو وزیر نے پوچھا کہ آپ لوگ انہیں جانتے ہیں ؟ تبھی ۔ مجمع میں سے ایک خاتون نے کہا کہ انہیں کون نہیں جانتا،ان سے سب واقف ہیں،یہ گاؤں کے ایک نمبرکے،خاتون  نے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا۔ اس واقعہ سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سماجوادی پارٹی نے ٹویٹ کیا

واضح رہے کہ  سوتنتر دیو سنگھ کا ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جسے ایس پی نے ٹویٹ کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر ایک پروگرام میں بیٹھے نظرآ رہے ہیں۔ ان کے  سامنے کھڑے ایک شحض سے کسی بات کو لے کر وزیر ناراض ہوگئے اوراس شخص کے لئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ۔  اب بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے  سماجوادی پارٹی  نے کہا ہے کہ بی جے پی والوں کو پہلے نظم و ضبط کا سبق سیکھنا چاہیے۔ایس پی نے یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ سماجوادی پارٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ضرور ایسے الفاظ استعمال کر رہے ہیں، اسی لیے ان کے وزیر بھی ایسا کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Gautam Budh Nagar Police: گوتم بدھ نگر کے پولیس کمشنر کی سیکٹر-126 کےمقامی سوسائٹی کے مکینوں سے ملاقات

انہوں نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے حل…

4 hours ago

Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے راجوری میں اب تک 17 لوگوں کی پراسرار موت،سیل کی گئی اسٹیپ ویل

جموں و کشمیر کے ایک دور افتادہ گاؤں میں تین خاندانوں کے 17 افراد پراسرار…

4 hours ago