بین الاقوامی

Memorial Wall for fallen Peacekeepers: امن مشن کے شہید بھارتی فوجیوں کیلئے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ”میموریل وال” کی تعمیر کا فیصلہ

Memorial Wall for fallen Peacekeepers: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) نے امن دستہ کے شہید  جوانوں  کے اعزاز میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ایک میموریل وال قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنرل اسمبلی نے اس کے لیے بھارت کی تجویز کو متفقہ طور پر قبول کر لیا ہے۔اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل مندوب روچیرا کمبوج نے شہید امن  دستہ فوجیوں کے لیے ایک یادگار دیوار تعمیر کرنے کی تجویز پیش کی۔ تجویز پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ یادگاری دیوار اس بات کا ثبوت ہو گی کہ اقوام متحدہ اپنے امن مشن کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔ دیوار عوام کو شہداء کی قربانیوں کی یاد دلائے گی۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ قرارداد ایسے وقت میں پاس کی گئی ہے جب پی ایم نریندر مودی اگلے ہفتے امریکہ کے سرکاری دورے پر جانے والے ہیں۔ وہ 21 جون کو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ ہندوستان اس وقت اقوام متحدہ کے امن مشن میں حصہ لینے والا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے۔

امن آپریشنز میں 177 ہندوستانیوں نے قربانیاں دی ہیں

فی الحال قریب  6 ہزار سے زیادہ ہندوستانی فوجی اور پولیس اہلکار،  وسطی افریقی جمہوریہ، قبرص، کانگو، لبنان، خلیجی خطہ اور مغربی سحارا میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا حصہ ہیں۔ امن مشن کے دوران اب تک 177 ہندوستانی امن فوجیوں نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ شہید امن فوجیوں کی یہ تعداد کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کو 18 ممالک نے یہ تجویز پیش کی تھی ، جن میں بھارت، بنگلہ دیش، کینیڈا، چین، ڈنمارک، مصر، فرانس، انڈونیشیا، اردن، نیپال، روانڈا اور امریکہ شامل ہیں۔ اس میں قرارداد کے مسودے کی منظوری کے تین سال کے اندر یادگاری دیوار کی تعمیر مکمل کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔

پی ایم مودی نے کہا  شکریہ

وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کی حمایت کرنے کے لئے تمام رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ  مجھے خوشی ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شہید امن فوجیوں کے لیے ایک نئی یادگاری دیوار قائم کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ ریکارڈ 190 ممالک نے اس قرارداد کومشترکہ طور پر منظور کیا ہے ۔میں آپ تمام کے اس  تعاون کے لیے سب کا مشکور ہوں۔نئی یادگاری دیوار پر رکن ممالک کے ان تمام امن فوجیوں کے نام ہوں گے جنہوں نے  1948 کے بعد سے دنیا کے مختلف تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں امن مشن کے دوران عالمی ادارے کی اقدار کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

24 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

53 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

3 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago