علاقائی

Driving Licence: لائسنس کے حصول کے لئے اب آر ٹی او کے چکّر نہیں کاٹنے پڑیں گے، سات دنوں کے اندر محکمہ ٹرانسپورٹ پہونچائے گا

اتر پردیش کے لوگوں کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ اب ریاست کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق نئے ڈرائیونگ لائسنس منظوری کے 7 دن کے اندر لوگوں کے گھروں تک پہنچ جائیں گے۔ اس سے قبل چپس کی کمی  کے باعث دس لاکھ  سے زائد لائسنس پرنٹ نہیں ہو سکے تھے۔ جس کی وجہ سے لوگ سخت پریشان تھے۔ تاہم نئی چپس کی آمد کے ساتھ ہی محکمہ ٹرانسپورٹ نے لائسنسوں کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی ہے۔

روس یوکرین جنگ کی وجہ سے چپس کی کمی

محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ چپس کی قلت یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے ہے۔ ہندوستان  کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں چپس کی قلت تھی۔ اس سے لوگوں کے گھروں تک لائسنس کو پہونچانے  میں تاخیر ہوئی جس سے بہت سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم نئی چپس کی آمد کے ساتھ ہی محکمہ ٹرانسپورٹ نے لائسنسوں کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اب محکمہ ٹرانسپورٹ نے 7 دن کے اندر لائسنس لوگوں کے گھروں تک پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس سے لوگوں کو آر ٹی او آفس کے چکر لگانے سے نجات مل جائے گی۔ پہلے لوگوں کو درخواست دینے کے لیے آر ٹی او آفس جانا پڑتا تھا اور پھر ٹیسٹ دینا پڑتا تھا۔ یوپی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق اپریل اور مئی میں 10 لاکھ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔

https:// parivanhan.go/in /

مذکورہ بالا لنک پر کلِک کریں

اس کے بعد مندرجہ ذیل آپشن پر جائیں

‘’Drivers/ Learners License

اس کے بعد آپ کے سامنے ایک نیا پیج کھل جائے گا۔ اس صفحہ پر اپنی ریاست منتخب کریں

اب آپ کے کمپیوٹر کی سکرین پر ایک اور صفحہ کھلے گا۔ اس میں بہت سے آپشنز دیئے جائیں گے

اگر آپ لرننگ لائسنس بنوانا چاہتے ہیں تو کے بعد مندرجہ ذیل لنک پر جائیں

‘’Apply for Learning Licence

اگر آپ پہلے ہی لرننگ لائسنس بنوا چکے ہیں تو  آپ کو مندرجہ ذیل آپشن پر کلک کرنا ہوگا

‘’Apply for Driving Licence

آپ کے سامنے ایک اور صفحہ کھل جائے گا۔ اس صفحہ میں آپ کو اپنی تفصیلات بھرنی ہیں۔ ” کنٹینیو” پر کلک کریں۔

بس ابھی ادائیگی جمع کروائیں۔ اب آر ٹی او آفس کا دورہ کریں۔ لائسنس بن جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Shantanu Sinha Biswas: کولکاتا پولیس کے سابق ڈی سی پی شانتنو سنہا بسواس پر ای ڈی کا شکنجہ، 2.78 کروڑ کی جائیدادیں اٹیچ

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ اور جبری وصولی کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے سابق…

2 hours ago

Tamil Nadu AI Book Scam: تمل ناڈو کی لائبریری میں مصنوعی ذہانت سے تیار کتابوں کا معاملہ! 1800 مشتبہ کتابوں سے ہنگامہ، طلبہ کے مستقبل پر سوالات

تمل ناڈو کے کوئمبٹور کی پیریار اریوولگم لائبریری میں تقریباً 1800 مشتبہ کتابیں ملی ہیں۔…

3 hours ago

UP Election 2027: اکھلیش یادو نے سماجوادی پارٹی کے لیڈروں کو انتخابی نظم و ضبط کا دیا سبق، زبان اور رویے میں احتیاط برتنے کی ہدایت

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 کی تیاریوں میں مصروف سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو…

3 hours ago

Saba Karim: صبا کریم: 15 سال کی عمر میں فرسٹ کلاس ڈیبیو، ایک چوٹ نے ختم کیا بین الاقوامی کیریئر

ہندوستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز صبا کریم کا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر اگرچہ…

3 hours ago