علاقائی

Weather Forecast Today: بارش رکنے کا نہیں لئے رہی ہے نام! اتر پردیش-اتراکھنڈ، دہلی سے راجستھان تک ریڈ الرٹ ، جانئےموسم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ

مانسون اس وقت پورے ملک میں سرگرم  ہوگیا ہے۔ دہلی اور اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ دہلی این سی آر میں بھی آج 13 اگست  کی صبح سے ہی بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے سڑکوں پر  جگہ جگہ پانی جمع  ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی این سی آر میں آج مسلسل  بارش کا امکان ہے۔ اتر پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے کچھ اضلاع میں موسلادھار بارش کے امکانات بنے ہوئے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ آج موسم کیسا رہے گا۔

دہلی این سی آر میں بارش کا موسم جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک موسم ایسا ہی رہے گا۔ دہلی کے کئی علاقوں میں آج بھی بارش ہورہی ہے۔ ساتھ ہی غازی آباد، نوئیڈا سمیت یوپی کے کئی اضلاع میں بارش ہو رہی ہے۔ بارش کے باعث موسم سرد بنا ہوا ہے۔

راجستھان میں کئی مقامات پر موسلادھار بارش

مسلسل بارش کی وجہ سے راجستھان کے کئی اضلاع میں پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  محکمہ موسمیات نے آج بھی ریاست میں شدید بارش کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، مدھیہ پردیش ، جنوب مغربی اتر پردیش پر بنا ہوا ہے ،اس کا اثر راجستھان میں دیکھا جا رہا ہے۔ شمال مشرقی راجستھان میں آج شدید بارش ہو سکتی  بھی ہے۔

ایم پی چھتیس گڑھ میں بھی بارش کو لے کر الرٹ جاری کیا گیا ہے

مدھیہ پردیش کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ دتیا شہر میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ گوالیار میں بھی بارش سے لوگوں کو پریشانی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی اگر چھتیس گڑھ کی بات کریں تو یہاں بھی بارش کو لے کر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جنوبی علاقے کے بستر ڈویژن میں بارش  کے درمیان ضلع انتظامیہ کو سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کو کہا گیا ہے۔ بیجاپور، دنتے واڑہ، سکما اور نارائن پور اضلاع میں آج بھی تیز بارش ہو سکتی ہے۔

اتراکھنڈ اور ہریانہ میں بھی بارش سے متعلق الرٹ

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 ستمبر تک اتراکھنڈ میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ بارش کے حوالے سے ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ہریانہ میں بھی آج سے 15 ستمبر تک بارش کے امکانات ہیں۔ اگر ہم اتر پردیش کی بات کریں تو آج مغربی یوپی میں بارش ہوسکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Bulldozer Action Case: بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا اپوزیشن نے کیا خیرمقدم، جانئے کس نے کیا کہا؟

 بلڈوزرکارروائی پرسپریم کورٹ کے فیصلے کا تمام اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے استقبال کیا ہے۔…

6 hours ago

Bulldozer Action Case: مولانا محمود مدنی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بتایا خوش آئند، سالسٹر جنرل نے اٹھایا سوال

سپریم کورٹ نے بلڈوزرکارروائیوں کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی اور…

7 hours ago

The International Fentanyl Conundrum: بڑھتا ہوا فینٹینیل بحران: ایک عالمی ایمرجنسی

افسوس کی بات یہ ہے کہ فینٹینیل کو منشیات کی غیر قانونی مارکیٹ میں ایک…

9 hours ago

Lebanon Pager Blast: لبنان میں سیریل پیجر دھماکہ، 8 افراد ہلاک، 2800 زخمی، اسرائیل کا ہاتھ ہونے کا خدشہ

لبنان میں سلسلہ وار پیجر دھماکے ہوئے ہیں۔ اس میں 8 لوگوں کی موت ہو…

9 hours ago

Bulldozer Action Case: بلڈورزکارروائی پر سپریم کورٹ نے لگائی روک، مولانا ارشدمدنی نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہی یہ بڑی بات

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشدمدنی نے آج کی قانونی پیش رفت پراپنے ردعمل کا…

9 hours ago