علاقائی

UPI Rule Changes:  یوپی آئی کولے کر RBI کا بڑا فیصلہ! لائٹ والیٹ پر ٹرانزیکشن کی لمٹ میں اضافہ

ریزرو بینک آف انڈیا نے یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس یعنی UPI کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت یوزر کے لیے ٹرانزیکشن کی لمٹ بڑھا دی گئی ہے۔ جی ہاں، آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے  ٹرانزیکشن  کی لمٹ بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ ایسی صورتحال میں یوزرکو انٹرنیٹ یا فیچر فون کے بغیر UPI کے ذریعے زیادہ رقم ادا کرنے کی سہولت ہوگی۔

فی ٹرانزیکشن کی حد 500 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کر دی گئی

قابل ذکربات یہ ہے کہ  آر بی آئی نے UPI لائٹ والیٹ کی لمٹ بڑھا دی ہے۔ ایسی صورتحال میں یوزر کے لیے فی ٹرانزیکشن کی لمٹ 1000 روپے ہو گئی ہے۔ والیٹ کے ٹرانزیکشن  کی لمٹ 2000 روپے سے بڑھ کر 5000 روپے ہو گئی ہے۔ فی ٹرانزیکشن کی لمٹ 500 روپے سے بڑھ کر 1000 روپے ہو گئی ہے۔ UPI Lite کی حد کو بڑھانے کے سرکلر میں، ریزرو بینک نے کہا کہ یوزرکے لیے فی ٹرانزیکشن کی لمٹ 1000 روپے ہو گئی ہے اور کسی بھی وقت ٹرانزیکشن کی لمٹ 5000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یو پی آئی لائٹ یوزر ایک دن میں 5000 روپے تک ٹرانزیکشن کر سکتا ہے۔

UPI لائٹ کیا ہے؟

UPI لائٹ کے تحت ٹرانزیکشن اس حد تک آف لائن ہیں کہ انہیں توثیق کے علاوہ کسی فیکٹر آف آئیڈنٹیفیکیشن (AFA) کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانزیکشن سے متعلق الرٹ بھی حقیقی وقت میں نہیں بھیجے جاتے ہیں۔ آف لائن ادائیگی سے مراد ایسی ٹرانزیکشنز ہیں ۔جن کے لیے موبائل فون میں انٹرنیٹ یا ٹیلی کام کنیکٹیویٹی کی ضرورت نہیں ہے۔

آر بی آئی نے اکتوبر میں UPI لائٹ کی حد بڑھانے کا اعلان کیا تھا

ریزرو بینک نے آف ل ٹرانزیکشن میں چھوٹی لمٹ کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت کے لیے جنوری 2022 میں جاری کردہ آف لائن اسٹکچر کی دفعات میں ترمیم کی ہے اور اس کے بارے میں معلومات بھی دی ہیں۔ ریزرو بینک نے اس سال اکتوبر میں UPI Lite کی آف لائن ٹرانزیکشن کی لمٹ بڑھانے کا اعلان کیا تھا اور کل RBI MPC کی میٹنگ کے دوران اس کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

?Will UPI and Phone Banking Work: بینک ہڑتال کا الرٹ، کیا یو پی آئی اور فون بینکنگ کی سہولیا ت جاری رہیں گی؟

پی این بی نے یوزر کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغام میں آنے والی ہڑتال کے…

11 minutes ago

Azamgarh triple murder: یوپی میں  دو پجاریوں، بیوی اور بیٹے کے قاتل کا انکاؤنٹر ہلاک، اعظم گڑھ میں 8 گھنٹے بعد یرغمالی ڈرامہ ختم

وارانسی زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس نوین اروڑہ نے بتایا کہ پولیس نے تقریباً…

48 minutes ago

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

11 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

12 hours ago