علاقائی

Horrific road accident in Dausa, Rajasthan: راجستھان میں خوفناک سڑک حادثہ، کھاٹو شیام سے واپس آ رہے عقیدت مندوں کی کار ٹرک سے ٹکرا گئی، 11 افراد جاں بحق

راجستھان کے ضلع دوسہ میں ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ کھاٹو شیام کے درشن کر کے واپس آ رہے عقیدت مندوں کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، جس میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے، ذرائع کے مطابق  اس حادثہ میں  جاں بحق  ہونے والوں میں سات بچے اور تین خواتین شامل ہیں ،جب کہ آدھا درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ یہ حادثہ دوسہ-مانوہر پور روڈ پر باپی کے قریب پیش آیا۔ تمام لوگ پِک اپ گاڑی میں کھاٹو شیام جی کے درشن کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔

اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کو جے پور کے سوائی مان سنگھ اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور ممکنہ لاپروائی بتائی جا رہی ہے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ پِک اپ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ لوگوں کو بڑی مشکل سے گاڑی سے باہر نکالا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے، جس کی وجہ سے طویل ٹریفک جام لگ گیا۔ مقامی پولیس اہلکاروں کے پہنچنے کے بعد ٹریفک کو کھلوایا گیا۔

وزیر اعلیٰ بھجن لال نے سڑک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا

دوسہ میں پیش آئے سڑک حادثے پر وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایکس  پر لکھا: “دوسہ میں پیش آئے بھیانک سڑک حادثے میں جانوں کے ضیاع کی خبر نہایت افسوسناک ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ زخمیوں کے فوری اور مناسب علاج کو یقینی بنایا جائے۔ خدا مرحومین کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔”

تیز رفتار کار ٹرالر ٹرک سے ٹکرا گئی

دوسہ کے ضلع کلکٹر دیویندر کمار نے بتایا، “ابتدائی رپورٹ کے مطابق، باپی کے قریب پیش آئے حادثے میں 10 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ 9 افراد کو علاج کے لیے ریفر کیا گیا ہے اور 3 افراد کا ضلع اسپتال میں علاج جاری ہے۔ یہ حادثہ ایک مسافر پِک اپ اور ایک ٹرالر ٹرک کے درمیان پیش آیا ہے۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

2 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

3 hours ago