علاقائی

Bharat Jodo Nyay Yatra In Rajasthan: راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ آج راجستھان میں ہوئی داخل ، سچن پائلٹ نے کہا – ‘یہ بی جے پی حکومت کو بھی …’

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو نیا ئے یاترا’ اتوار (25 فروری) کو راجستھان میں داخل ہو رہی ہے۔ راجستھان میں ‘بھارت جوڑو نیا ئے یاترا’ کے داخلے پر کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کہا کہ راہل گاندھی کی نیا ئے یاترا نوجوانوں، کسانوں اور خواتین کی آواز اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ دورہ بی جے پی حکومت کو خود کا جائزہ لینے پر مجبور کرے گا۔

سچن پائلٹ نے بتایا کہ دھول پور کی یاترا میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔ راہل گاندھی کی نیا ئے یاترا نوجوانوں، کسانوں، خواتین سمیت ہر طبقہ کے لوگوں کی آواز بن گئی ہے۔ آج یاترا راجستھان میں داخل ہوگی۔ راہل گاندھی کے دورہ کا یہاں شاندار استقبال کیا جائے گا۔ ہم سب دھول پور کی یاترا میں شرکت کریں گے۔

‘بی جے پی حکومت بھی خود کا جائزہ لینے پر مجبور ہوگی’

کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے مزید کہا کہ کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں سمیت ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ ‘بھارت جوڑو نیا ئے یاترا’ کا حصہ بنیں گے اور راہل گاندھی کا استقبال کریں گے۔ اس سے کانگریس کارکنوں کو طاقت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 10 سال سے بی جے پی کی حکومت ہے، راہل کی نیا ئے یاترا اسے خود کا جائزہ لینے پر مجبور کرے گی۔ ہم بڑے جوش و خروش کے ساتھ جا رہے ہیں۔ دھول پور میں تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مدھیہ پردیش کے بعد یہ یاترا ایک بار پھر راجستھان آئے گی۔

دھول پور میں راہل گاندھی کی جلسہ عام

سچن پائلٹ نے دعوی کیا کہ راہل کی ‘بھارت جوڑو نیا ئےیاترا’ سے ہم سب کو بہت فائدہ ہونے والا ہے۔ راہل گاندھی کے جلسہ عام کے لیے کانگریس لیڈر اور کارکن دھول پور پہنچ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کی نیا ئے یاترا یہیں رکے گی اور وہ ایک جلسہ کرنے کے لیے دہلی واپس آئیں گے۔ 5 دن کے بعد 2 مارچ کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو نیا ئے یاترا’ دھول پور سے روانہ ہوگی اور پھر یہاں سے یہ یاترا راجکھیڑا بائی پاس سے ہوتے ہوئے مدھیہ پردیش کی طرف بڑھے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

1 hour ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

2 hours ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

4 hours ago