قومی

UP Police Paper Leak Case: یوپی پولیس امتحان پیپر لیک معاملے میں ایس ٹی ایف نے ملزم نیرج یادو کو کیا گرفتار، دیگر ملزمان کی تلاش جاری

UP Police Paper Leak Case: ایس ٹی ایف نے اتر پردیش پولیس بھرتی پیپر لیک معاملے میں اپنی کارروائی شروع کردی ہے اور ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ایس ٹی ایف نے ملزم نیرج یادو کو گرفتار کیا ہے جو امیدواروں کو واٹس ایپ پر سوالات کے جوابات بھیج رہا تھا۔ معلومات کے مطابق نیرج یادو بلیا کا رہنے والا ہے۔ اس کے بعد اب پولیس متھرا کے رہنے والے ایک ملزم کی تلاش کر رہی ہے جس نے نیرج کو انسر کی بھیجی تھی۔

پولیس بھرتی امتحان کو منسوخ کرنے کا اعلان

آپ کو بتا دیں کہ یوگی حکومت نے ہفتہ کے روز ہی پولیس بھرتی امتحان کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس مہینے کی 17 اور 18 تاریخ کو اتر پردیش پولیس میں بھرتی کے امتحان کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس امتحان میں کل 48 لاکھ امیدواروں نے 60 ہزار آسامیوں کے لیے درخواستیں دی تھیں۔ معلومات کے مطابق، یوپی حکومت نے اس امتحان کو منسوخ کر دیا ہے کیونکہ اس کے پیپر کے لیک ہونے کی اطلاع سامنے آئی تھی۔ پورے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مایاوتی نے پہلی بار توڑی خاموشی، پارٹی امیدواروں کے لیے صرف الیکشن جیتنا ہی کافی نہیں ، جانیں اور کیا کچھ کہا

ملزمان کو سخت ترین سزا دینے کی یقین دہانی

یوپی حکومت نے اس معاملے میں ملوث ملزمان کی شناخت کرنے اور بعد میں انہیں سخت ترین سزا دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس کے علاوہ سی ایم یوگی نے 6 ماہ کے اندر دوبارہ امتحان کرانے کی ہدایت بھی دی ہے۔ خود وزیر اعلی یوگی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی فسادات کی چوتھی برسی پر منعقدہ کانفرنس میں دانشوروں نے کہا – لوگ بناگولیاں چلائے ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہورہے ہیں

امتحان کے دوران تھے سیکورٹی کے سخت انتظامات

17 اور 18 فروری کو ہونے والے اس امتحان کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ امتحانی مراکز میں الیکٹرانک ڈیوائس لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ انہوں نے بلوٹوتھ یا دیگر الیکٹرانک آلات میں خلل ڈالنے کے لیے جیمرز بھی لگائے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

58 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago