طویل عرصے سے پروموشن کی راہ دیکھ رہے جھارکھنڈ پولیس سروس کے 24 ڈی ایس پی کو ایس پی رینک پر پروموٹ کیا گیا ہے۔ یو پی ایس سی سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اس پروموشن پر اتفاق رائے قائم کیا گیا ہے۔ میٹنگ میں فارسٹ سروس کے ایک افسر کو انڈین فارسٹ سروس میں پروموشن دیا گیا ہے۔ بتاتے چلیں کہ ریاستی پولیس سروس کے یہ افسران طویل عرصے سے ترقی کے منتظر تھے۔
یو پی ایس سی سلیکشن بورڈ نے سنیارٹی کی بنیاد پر افسران کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔ دوسرے بیچ کے تین ڈی ایس پی رادھا پریم کشور، شیویندر اور مکیش مہتو کے ناموں پر غور نہیں کیا گیا۔ سی بی آئی کی جانچ کے دائرے میں ہونے کے سبب ان افسران کو پروموشن کا ہل نہیں سمجھا گیا، جبکہ سنیارٹی کے معاملے میں اوپر ہونے کے باوجود تیسرے بیچ کے ڈی ایس پی مجر الہدی کے نام پر بھی غور نہیں کیا گیا کیونکہ وہ دھنباد میں ہوئی فائرنگ کیس میں ملزم اورچارج شیٹیڈ ہیں۔ وہیں اسپورٹس کوٹہ سے بحال سروجنی لکڑا اور امیلڈا ایکا کو بھی آئی پی ایس رینک پر ترقی دی گئی۔ وہیں جے پی ایس سی کے دوسرے بیچ کے ڈی ایس پی رہے صادق انور رضوی، اروند کمار سنگھ، وکاس کمار پانڈے، وجے آشیش کجور کو آئی پی ایس کا 2017 بیچ دیا گیا ہے۔
جے پی ایس سی کے تیسرے بیچ سے دیپک کمار شرما، راجکمار مہتا، شمبھو کمار سنگھ، اجے کمار سنہا، انودیپ سنگھ، پوجیا پرکاش، دیپک کمار-1، سہدیو ساو، امیت کمار سنگھ، اجیت کمار، راجیش کمار، مکیش کمار، دیپک کمار پانڈے، انیمیش نیتھانی، اجے کمار-1، عارف اکرام، ومل کمار، اویناش کمار کی پروموشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ان تمام افسران کو ایس پی رینک پر پرومقٹ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جے پی ایس سی کے تیسرے بیچ کے ڈی ایس پی کو 2018، 2019 اور 2020 کی آسامیوں میں جگہ دی جائے گی۔ بتا دیں کہ سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں چیف سکریٹری سکھدیو سنگھ، سکریٹری ڈپارٹمنٹ آف پرسنل وندنا ڈڈیل اور ڈی جی پی اجے کمار سنگھ نے شرکت کی۔
بھارت ایکسپریس۔
جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو ہدایات جاری کی تھیں کہ 26 نومبر 1950…
Kia India نے پیر کے روز 2030 تک مکمل طور پر تیار (CKD) گاڑیوں کی…
2024-25 کے پہلے سات مہینوں میں بھارت میں آئی فون کا پروڈکٹ 10 ارب ڈالر…
ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…