نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے نیشنل کیپٹل سول سروس اتھارٹی یعنی این سی سی ایس اے کو بیکار قرار دیتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ دہلی میں سروسز پر کنٹرول سے متعلق مرکز کے آرڈیننس میں چیف سکریٹری کو کابینہ سے اوپر رکھا گیا ہے جسے عام آدمی پارٹی کی سرکار سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔
دہلی سرکار سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹ کھٹائے گی
این سی سی ایس اے کی پہلی میٹنگ میں حصہ لینے کے بعد یہاں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کے سی ایم کیجریوال نے کہا کہ یہ اتھارٹی بیکار ہے اور اس کے خلاف دہلی سرکار سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹ کھٹائے گی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ آرڈیننس کے ذریعہ منتخب سرکار کے حقوق کو چھین لیا گیا ہے اور مرکزی سرکار عہدیداران کے ذریعہ دہلی پر کنٹرول چاپہتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا، “ہر وزیر پر ایک افسر کو چارج دیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت عہدیداروں کے ذریعے دہلی سرکار کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے۔ آرڈیننس میں دہلی کے چیف سکریٹری کو کابینہ سے اوپر رکھا گیا ہے۔
عہدیداران کو وزیروں کے فیصلوں کو مسترد کرنے کا حق
دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال نے کہا کہ عہدیداران کو وزیروں کے فیصلوں کو مسترد کرنے کا حق دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتھارٹی کی میٹنگ سے کچھ دن قبل انہیں ایک عہدیدار کے متعلق ایک فائل ملی تھی۔ انہوں نے کہا، ” میں نے کچھ سوال پوچھے لیکن فائل کبھی میرے پاس نہیں آئی۔ فائل لیفٹیننٹ گورنر کو بھیج دی گئی اور عہدیدار کو یہ کہتے ہوئے معطل کر دیا گیا کہ دو اراکین (نیشنل کیپٹل سول سروس اتھارٹی کے) نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ این سی سی ایس اے بیکار ہے۔ ہم سبھی معاملوں کو سپریم کورٹ میں لے کر جائیں گے۔”
بھارت ایکسپریس۔
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…
جے پی سی کا اجلاس منگل 5 نومبر کو بھی جاری رہا۔ جے پی سی…
مدنی نے کہا کہ جس طرح فرقہ پرست طاقتیں اور اقتدار میں بیٹھے کئی وزراء…
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…