علاقائی

Pradhanmantri dhan dhanya krishi yojna: بلاسپور کے کسانوں کے لیے خوشخبری، پردھان منتری دھن-دھانیہ کرشی یوجنا کا آغاز

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت ملک میں کئی فلاحی اور فائدہ مند اسکیمیں چلا رہی ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں اس اسکیم کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت آج وزیر اعظم نریندر مودی نے باقاعدہ طور پر اس اسکیم کا افتتاح کیا۔ یہ اسکیم ملک کے 100 اضلاع میں شروع کی جا رہی ہے، جن میں ہماچل پردیش کا واحد ضلع بلاسپوربھی شامل ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا افتتاح

اس موقع پر کسان بھون بلاسپورمیں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہماچل پردیش کے وزیر برائے تکنیکی تعلیم راجیش دھرمانی اور زراعت محکمہ کے ڈائریکٹر رویندر سنگھ جسرورٹیا بطور مہمان خصوصی موجود رہے۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس اسکیم کا افتتاح کیا۔

اسکیم سے متعلق راجیش دھرمانی کا خطاب

اس اسکیم کے آغاز کے سلسلے میں ہماچل پردیش کے وزیر برائے تکنیکی تعلیم راجیش دھرمانی نے کہا کہ پہلے 11 محکموں کے ذریعے  36 مختلف اسکیمیں کسانوں کے لیے چلائی جا رہی تھیں، لیکن ان کے درمیان کوئی مناسب تال میل نہیں تھا۔ ایسے میں باہمی ہم آہنگی پیدا کرنے کے مقصد سے پردھان منتری دھن-دھانیہ کرشی یوجناکو شروع کیا گیا ہے۔راجیش دھرمانی نے یہ بھی کہا کہ ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پلان کے تحت افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایک تفصیلی دستاویزتیار کریں جو ضلع کے مختلف علاقوں اور ان کے ماحولیاتی حالات پر مبنی ہو، تاکہ مائیکرو پلاننگ کے ذریعے اس اسکیم کے بہترین نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اس سے قبل 2010 میں حکومت ہندنے نیشنل ایگریکلچرل ڈیولپمنٹ اسکیم شروع کی تھی، جس پر کروڑوں روپےخرچ کیے گئے، لیکن مکمل اور واضح منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے وہ اسکیم زمینی سطح پر خاطر خواہ نتائج نہ دے سکی۔اسی تجربے کی بنیاد پر انہوں نے زور دیا کہ پی ایم دھن-دھانیہ کرشی یوجناکے لیے ایک جامع اور تفصیلی ڈاکیومنٹ تیار کیا جائے تاکہ مستقبل میں اس کے ٹھوس اور مثبت نتائج دیکھنے کو مل سکیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

5 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

41 minutes ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

53 minutes ago

Preeti Shekhar Slams Prashant Kishor: ’اپنی اوقات میں رہیے پرشانت کشور‘، بی جے پی کی جنرل سکریٹری پریتی شیکھر کا پی کے پر سخت حملہ

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…

1 hour ago