علاقائی

ST Hasan On Rape Case: عصمت دری کے واقعات کے لیے پورن سائٹس ذمہ دار،ایس ٹی حسن نے کہا،شریعت کے نفاذ کا کیا مطالبہ

اتر پردیش کے مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے عصمت دری کے واقعات کے لیے سوشل میڈیا اور پورن سائٹس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے ہفتہ (30 ستمبر) کو کہا کہ پورن سائٹس کو سختی سے بند کیا جانا چاہئے کیونکہ جب نوجوان لڑکے اور لڑکیاں فحش اور گندی فلمیں دیکھتے ہیں تو ان کے جسم کے اندر ایک خاص قسم کا ہارمون پیدا ہوتا ہے جو انہیں ریپ کرنے پر مجبور کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب چار نوجوان لڑکے کسی کھیت کے اندر بیٹھ کر فحش سائٹس دیکھتے ہیں اور کوئی عورت یا لڑکی ان کے پاس سے گزرتی ہے تو وہ مجرمانہ فعل کرتے ہیں۔ اس لیے ملک میں پورن سائٹس پر پابندی لگائی جائے۔

شریعت کے نفاذ کا مطالبہ کیا

 سماجودای پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے ملک میں عصمت دری کے واقعات کو روکنے کے لیے شریعت قانون کے نفاذ کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں اسلامی قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ ایسے واقعات رک جائیں۔ ایس پی ایم پی نے کہا کہ اگر میں شریعت کا مطالبہ کروں گا تو اسلامک فوبیا والے لوگ چھلانگ لگائیں گے۔

سعودی عرب کی دی مثال

انہوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے ایک مثال ہے سعودی عرب۔ وہاں قتل کیوں نہیں ہوتے، عصمت دری کیوں نہیں ہوتی، چوریاں کیوں نہیں ہوتیں، کیوں کہ وہاں سخت شرعی قانون نافذ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں لوگ قانون کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ قانون لچکدار نہیں ہونا چاہیے قانون سخت ہونا چاہیے لیکن اس کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

 سماجودای پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ملک میں عصمت دری کی دفعہ 376 کا بہت زیادہ غلط استعمال ہو رہا ہے۔ لوگ کس طرح اس دفعہ کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو ایک دوسرے پر جھوٹے الزامات لگاتے ہیں۔ ایس پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ پورے ہندوستان میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سیاست کی جارہی ہے۔

بی جے پی کو نشانہ بنایا

انہوں نے کہا کہ آپ دیکھ رہے ہیں، بی ایس پی رکن پارلیمنٹ کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے بی جے پی ایم پی (رمیش بدھوری) کو بڑا عہدہ دیا گیا ہے۔ ممکن ہے مستقبل میں انہیں وزیر بھی بنایا جائے۔ خواتین ریزرویشن بل پر آر جے ڈی لیڈر عبدالباری صدیقی کے مبینہ بیان پر ایم پی ایس ٹی حسن نے کہا کہ میں ان کے تبصروں سے متفق نہیں ہوں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Govt to ban PTI: عمران خان کی پارٹی پر پابندی لگانا شہباز حکومت کو پڑا مہنگا، اتحادیوں نے کردی مخالفت،بلاول بھٹو نے بھی کردیابڑا اعلان

پاکستان کی موجودہ حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی یعنی پاکستان تحریک انصاف…

7 mins ago

مطلقہ کو نان و نفقہ دینے سے متعلق سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ مسلم خواتین کے حق میں نہیں ہے: جماعت اسلامی ہند

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خاں نے ایک بیان میں کہا کہ…

11 mins ago

Adani Hindenburg Case: سپریم کورٹ نے خارج کی ہنڈن برگ معاملے پر ازسرنو عرضی، جانئے چیف جسٹس نے کیا کہا؟

سپریم کورٹ نے اڈانی-ہنڈن برگ تنازعہ کیس میں دائر نظرثانی کی درخواست کو مسترد کردیا…

34 mins ago

’ادھو ٹھاکرے کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے، ان کو دوبارہ وزیراعلیٰ…‘ شنکرآچاریہ اویمیکتیشورانند نے ملاقات کے بعد کہی یہ بڑی بات

جیوتش پیٹھ کے شنکراچاریہ اویمکتیشورانند نے شیوسینا (یوبی ٹی) لیڈرادھوٹھاکرے سے ملاقات کی۔ اس کے…

2 hours ago