علاقائی

Tiger Project in Mysore :میسور میں ٹائیگر پروجیکٹ پر پی ایم نریندر مودی کا نیا لک، خاکی پینٹ، پرنٹڈ ٹی شرٹ اور ہاتھ میں جیکٹ

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کرناٹک کے بانڈی پور ٹائیگر ریزرو میں 20 کلومیٹر لمبی جیپ سفاری کا لطف اٹھایا۔ انہوں نے تمل ناڈو کے نیلگیرس پہاڑی ضلع میں مڈوملائی میں ہاتھیوں کے کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ کیمپ میں ہاتھیوں نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ مودی نے یہاں ٹائیگر ریزرو کے تھیپا کڈو کیمپ میں کچھ ہاتھیوں کو گنے بھی کھلائے۔

Tiger Project in Mysore: وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو کرناٹک کے بانڈی پور اور مڈوملائی ٹائیگر ریزرو کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وہ کرناٹک کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ اس
دوران ان کی ایک تصویر کافی وائرل ہورہی ہے، اس نئے لک میں کافی ڈیسنگ لگ رہے ہیں۔ اس نئے لک میں وہ کالی ٹوپی، خاکی پینٹ، پرنٹڈ ٹی شرٹ اور کالے جوتے پہنے نظر آرہے ہیں، ان کے ایک ہاتھ میں ایڈونچر گوبلٹ

آستین والی جیکٹ ہے۔ اس انداز میں آج پی ایم مودی سفاری ٹور کا لطف اٹھائیں گے۔

وزیراعظم کے دفتر کے ذریعہ جاری کردہ پی ایم مودی کے سفر نامے کے مطابق، وہ اتوار کی صبح بانڈی پور ٹائیگر ریزرو کا دورہ کریں گے اور پھر صبح 11 بجے کے قریب شیروں کی گنتی کے اعداد و شمار جاری کریں گے۔

وزیر اعظم اتوار کو میسور میں ‘پروجیکٹ ٹائیگر’ کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک میگا ایونٹ میں شیروں کی مردم شماری کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کریں گے۔ وہ ‘امرت کال’ کے دوران شیروں کے تحفظ کے لیے حکومت کے وژن کو بھی جاری کریں گے اور انٹرنیشنل بگ کیٹس الائنس (IBCA) کا آغاز کریں گے۔

پی ایم مودی اس سال کرناٹک کے اپنے 8ویں دورے پر ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی اس سال کرناٹک کے اپنے آٹھویں دورے پر ہفتہ کو میسور پہنچے۔ کرناٹک میں جلد ہی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس دورے میں پی ایم مودی اتوار کو بانڈی پور ٹائیگر ریزرو کے لیے روانہ ہوئے، جہاں وہ ‘پروجیکٹ ٹائیگر’ کے 50 سال مکمل ہونے پر شیروں کی مردم شماری کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کریں گے۔

سپریم کورٹ کو بتائی تھی ٹائیگر کی تعداد

اس سے پہلے جنوری 2023 میں سینٹرل حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ ملک میں 53 ٹائیگر ریزرو میں 2967 ٹائیگر ہیں، یہ ڈیٹا 2018 کی ایک رپورٹ کے حوالے سے دیا گیا تھا، عدالت نے 2017 کی ایک سماعت پر سنوائی رہی تھی، جس میں وہ ختم ہورہے ٹائیگر کو بچانے کی گزارش کی گئی تھی۔

پروجیکٹ ٹائیگر 1973

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک میں ٹائیگر کو بچانے کے لئے 1973 میں ایک انوکھی اسکیم کے ساتھ ہندوستان میں پروجیکٹ ٹائیگر شروع کیا گیا تھا، شروعاتی سالوں میں کل  ۹ ٹائیگر تھے، اس کے ساتھ ہی ٹائیگر پروجیکٹ کا دائرہ کافی بڑھ گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

13 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

50 minutes ago