علاقائی

Jammu-Kashmir: سیکورٹی فورسز نے سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا، علاقے میں تلاشی مہم جاری

Jammu-Kashmir: ہندوستانی سیکورٹی فورسز نے ایک بار پھر جموں و کشمیر میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش  کوناکام بنا دیاہے۔ پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سرحد پار سے دراندازی کی کوششں کی جا رہی تھیں۔ دہشت گرد پاکستان کی سرحد سے ہندوستان میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کے بعد سیکورٹی فوسز کے جوانوں نے کارروائی کی۔ جس کے  نتیجہ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فوسز کے جوانوں کے درمیان تصادم بھی ہوا۔

کرنل دیوندر سنگھ نے بتایا  کہ جموں کے پونچھ سیکٹر میں ایل اوسی پر تعینات ہندوستانی فوج کے جوانوں نے سرحد پر بیریکیڈ  کے قریب  مشکوک نقل و حرکت دیکھی، کچھ دیر تک اس نقل وحرکت پر نظررکھنے کے بعد بھارتی فوج کے جوانوں نے ان مشتبہ  افراد کو خبردار کیا جو  بیریکیڈ کے بالکل قریب آچکے تھے۔ چیلنج کئے جانے کے بعد بھارتی فوج کے جوانوں نے فائرنگ شروع کردی جس میں ایک درانداز نے موقع پرہی ہلاک ہوگیا، جب کہ باقی دراندزسرحد پر بیریکیڈ کے قریب جنگلوں میں فرار ہوگئے ۔علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سیکورٹی فورسز کو اس تصادم میں کامیابی ملی ہے اور انہوں نے اس دراندازی کو ناکام بنا دیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری ہے۔ جموں و کشمیر پولیس اورسیوکورٹی فوسز کے جوانوں نے  علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم  شروع کی ۔

  سرچ آپریشن جاری ہے

جموں و کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مشتبہ نقل و حرکت کے بعد پورے علاقے میں تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔ سیکورٹی فوسز کے جوانوں نے اتوار کو سرچ آپریشن شروع کیا۔ حکام نے بتایا کہ پونچھ سیکٹر میں ایل او سی کے ساتھ مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد تلاشی مہم شروع کی گئی۔ فی الحال علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ہفتہ کی رات کچھ مشکوک لوگوں نے ایل او سی پر دراندازی کی کوشش کی۔ سیکورٹی فورسز نے اس دراندازی کو ناکام بنا دیا۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts