-بھارت ایکسپریس
Dhanbad Fire:وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو جھارکھنڈ کے دھنبادکے آشیرواد ٹاوراپارٹمنٹ میں زبردست آگ (آتشزدگی)لگنے سے ہلاک ہونے والے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں(وزیراعظم نریندر مودی) نے حادثے میں زخمی ہونے والے لوگوں کی صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہاکہ دھنباد آتشزدگی میں جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا ہے۔ میری تعزیت ان لوگوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کو کھو دیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی گئی ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ دھنباد کے اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 14 لوگوں
کی موت ہو گئی ہے،وہیں 12 سے زائد افراد زخمی ہوئےہیں۔
حادثے میں 14 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے
پی ایم او کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 200،000 روپے ایکس گریشیا دیئے جائیں گے، جب کہ زخمیوں کو 50،000 روپے دیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ منگل کی شام دھنباد کے آشیرواد اپارٹمنٹ میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں اب تک 14 افراد جھلس کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ دو درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے دھنباد کے آشیرواد اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 14 لوگوں کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سورین نے کہا کہ ضلع انتظامیہ جنگی پیمانےپرکام کر رہی ہے اور زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
سی ایم سورین نے ٹویٹ کیا،دھنباد کے آشیرواد ٹاور اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے لوگوں کی موت انتہائی دل دہلا دینے والی ہے۔ ضلع انتظامیہ جنگی پیمانے پر کام کر رہی ہے اور زخمیوں کو علاج فراہم کر رہی ہے۔ میں(ہیمنت سورین) خود پورے معاملے پرجانچ کر رہا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…