3 ستمبر 2023 کو ادویات، تشخیصی آلات (diagnostics) اور میڈیکل ڈیوائسز پر جی ایس ٹی (GST) کی شرحوں میں کمی کے فیصلے کو بھارت کی فارماسیوٹیکل اور ہیلتھ کیئر انڈسٹری نے بھرپور سراہا ہے۔ انڈسٹری ماہرین نے اس فیصلے کو ایک تاریخی اصلاحات قرار دیا ہے جو صحت کی سہولیات کو زیادہ سستی اور قابلِ رسائی بنائے گا۔
فارما ایکسپورٹ پروموشن کونسل آف انڈیا (Pharmexcil) کے چیئرمین نامت جوشی نے کہا:”یہ ایک بہت بڑی اصلاح ہے، جس کی شدت کسی نے نہیں سوچی تھی۔ فارماسیوٹیکل پر جی ایس ٹی کو 12٪ سے کم کر کے 5فیصد اور جان بچانے والی ادویات پر جی ایس ٹی مکمل ختم کر کے، حکومت نے سستی صحت کی فراہمی کے لیے ایک سنگ میل طے کیا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ:”اب جب کہ 33 اہم تھراپیز—جیسے کینسر کی ادویات (مثلاً داراٹوموماب، ایٹیزولیزوماب، پرٹوزوماب) اور نایاب بیماریوں کا علاج—اب جی ایس ٹی فری ہو چکی ہیں، اور درجنوں مزید ادویات و آلات 5٪ کے سلیب میں آ گئے ہیں، تو اس سے عام آدمی کے لیے صحت پر آنے والا خرچ نمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔ ہم تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کرتے ہیں کہ قیمتوں اور سپلائی چین میں فوری رد و بدل کریں تاکہ اس بچت کا حقیقی فائدہ لاکھوں افراد تک پہنچے۔”
Morepen Labs کے چیئرم اور مینیجنگ ڈائریکٹر سشیل سوری نے کہا کہ:”گلوکومیٹر، ٹیسٹ اسٹرپس، تھرمامیٹر، تشخیصی کٹس اور میڈیکل گریڈ آکسیجن جیسی بنیادی طبی اشیاء پر جی ایس ٹی کو کم کر کے 5فیصد کرنا ایک بڑی راحت ہے، خاص طور پر ایسے ملک میں جسے دنیا میں ‘ذیابیطس کا دارالحکومت’ کہا جاتا ہے۔”
ہیلتھ انشورنس پر جی ایس ٹی میں نرمی بھی ایک بڑا قدم مانا جا رہا ہے۔
گرینتھورٹن بھارت کے پارٹنر کرشن اروڑا نے کہا:”ہیلتھ اور لائف انشورنس پالیسیوں پر مکمل جی ایس ٹی چھوٹ نے انشورنس کو مالی شمولیت (financial inclusion) کا ایک ستون بنا دیا ہے، جس سے سماجی تحفظ میں وسعت آئے گی۔”
فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FICCI) کے ہیلتھ سروسز کمیٹی کے چیئرمین ہرش مہاجن نے بھی جی ایس ٹی میں اصلاحات کو سراہا:”جی ایس ٹی کونسل کی جانب سے میڈیکل ڈیوائسز، تشخیصی کٹس، اور ری ایجنٹس پر جی ایس ٹی کو 12فیصد اور 18فیصد سے کم کر کے 5فیصد کرنا ایک خوش آئند قدم ہے۔”
انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ:”میڈیکل آلات کی دیکھ بھال کے سروس کنٹریکٹس پر بھی جی ایس ٹی کو 18فیصد سے کم کر کے 5فیصد کر دیا جائے گا۔”
اگرچہ انڈسٹری نے مجموعی طور پر اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، لیکن کچھ ماہرین نے مسائل کی نشاندہی بھی کی ہے۔
ڈیلائٹ انڈیا کی پارٹنر مونیکا اروڑا نے کہا:”فارما کمپنیوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ inverted duty structure ہے، جہاں ایک طرف API (active pharmaceutical ingredients) پر جی ایس ٹی 18فیصد ہے ، جب کہ ان سے بنی تیار ادویات پر جی ایس ٹی 5فیصد یا صفر ہے۔ اس سے کمپنیوں پر ورکنگ کیپیٹل کا دباؤ بڑھے گا۔”
ڈیلائٹ کے لائف سائنسز لیڈر جوی دیپ گھوش نے کہا کہ:”90 فیصد provisional refunds اور job work services پر کم جی ایس ٹی خوش آئند ہیں، لیکن ابھی بھی حکومت سے یہ توقع ہے کہ وہ APIs اور تیار شدہ فارمولیشنز پر جی ایس ٹی کی شرحوں کو ہم آہنگ کرے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ:”یہ ہم آہنگی ورکنگ کیپیٹل میں بہتری، مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ، اور انڈسٹری کی مجموعی صحت کے لیے ضروری ہے۔ ساتھ ہی، حکومت کو ان تبدیلیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے واضح اور مضبوط گائیڈ لائنز بھی جاری کرنی چاہئیں۔”
قانونی ماہر اشون سپرا، جو Cyril Amarchand Mangaldas میں فارما اینڈ ہیلتھ کیئر کے سربراہ ہیں، نے کہا:
“33 جان بچانے والی ادویات پر جی ایس ٹی مکمل ختم کرنا اور کئی علاج و آلات پر شرحیں کم کرنا ایک خوش آئند قدم ہے۔”
تاہم، انہوں نے خبردار کیا:”اصل چیلنج یہ ہے کہ یہ فائدے مریضوں تک پہنچیں، اور درمیانی سپلائی چین میں مارک اپ کے باعث جذب نہ ہو جائیں۔”
بھارت ایکسپریس اردو
ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مکسڈ ڈبلز مقابلے میں جوشنا چناپا اور ویلون سینتھل کمار…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹ ساون برنوَال نے مردوں کی میراتھن میں چاندی…
50 میٹر رائفل 3 پوزیشن ٹیم مقابلے میں تلوتمہ سین، وِدرشا کے ونود اور آشی…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارت کے تمغوں کی تعداد 30 ہوگئی، 4 گولڈ، 12…
مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے خلاف ایم این ایس اور شیوسینا (یو…
مشاق خان کی آخری رسومات میں بڑے فلمی ستاروں کی عدم شرکت پر رضا مراد…