علاقائی

Cold Wave Grips:شمالی ہندوستان میں کڑاکے کی ٹھنڈ سے لوگوں کا برا حال ، دہلی شملہ سے زیادہ سرد

Cold Wave Grips:دہلی کے لوگوں کو ان دنوں شدید سردی اور ٹھنڈکی لہر کی مار برداشت کرنا مشکل ہورہا ہے۔دہلی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو موسم کی سب سے سرد صبح ہے۔ دہلی کے آیا نگر میں جمعہ کی صبح 1.8 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ اس طرح دہلی کی صبح مسلسل تیسرے دن کئی پہاڑی ریاستوں سے زیادہ سرد رہی۔ کہرے کی چادر نے سورج کی روشنی کو زمین تک پہنچنے نہیں دی رہی
ہے۔ جس کے باعث سردی میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ ایسے لگ رہا ہے کسی نے فریزر کا دروازہ کھل کر چھوڑ دیا ہے۔آپ تصور کریں دہلی اور این سی آر میں ایسی سرد ی پڑرہی ہے ۔یہ  سردی لوگو ں کی ہڈیوں کو گلا کر رکھ دے رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں تک دہلی میں اسی طرح کی شدید سردی اور سرد لہر رہنے کی بات کہی ہے۔ دہلی میں درجہ حرارت میں مزید کمی ہو سکتی ہے ۔ شدید سردی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز کے لئے یلو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔دہلی میں شدید سردی اور کہرے کے بیچ لوگ خود کو گرم  رکھنے کے لئےالائو کا سہارا لے رہے ہیں۔

دہلی شملہ مسوری سے زیادسرد رہا
محکمہ موسمیات کے مطابق، دہلی جمعرات کو ڈلہوزی (4.9 ڈگری)، دھرم شالہ (5.2 ڈگری)، کانگڑا (3.2 ڈگری)، شملہ (3.7 ڈگری)، دہرادون (4.6 ڈگری)، مسوری (4.4 ڈگری)، نینیتال (6.2 ڈگری) ) سردی تھی۔

دہلی کے آیا نگر اوررج سینٹرمیں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ یہ گزشتہ دو سالوں میں جنوری کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔ سردی کے ساتھ گھنی دھند نے معمولات زندگی کو درہم برہم کردیا۔ جمعرات کی صبح 5 بجے حد نگاہ 50 میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔

یوپی، ہریانہ، پنجاب، راجستھان اور اتراکھنڈ میں بھی اسی طرح کا موسم کا انداز رہا۔ یوپی میں جھانسی 3.9 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت کے ساتھ ریاست کا سب سے ٹھنڈا شہر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں تک سردی سے کوئی راحت  نہیں ملے گی۔

دھند سے 14 ٹرینیں متاثر

ریلوے کے ترجمان کے مطابق کم از کم 12 ٹرینیں ڈیڑھ سے چھ گھنٹے کی تاخیر سے نئی دہلی پہنچیں اور دو کو دوبارہ شیڈول کرنا پڑا۔ دہلی ہوائی اڈے نے بھی دھند کی وجہ سے کم ویزیبیلیٹی کا الرٹ جاری کیا ہے۔

سموگ کا ہماری صحت پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔ سموگ زہریلے ذرات پر مشتمل ہوتا ہے جیسے نائٹروجن آکسائیڈ، غیر مستحکم نامیاتی مرکبات اور سلفر ڈائی آکسائیڈ۔
درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے کئی بیماریوں کا خطرہ ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔ سردی کے  موسم ہونے کی وجہ سے نزلہ، زکام، دمہ اور نمونیا جیسی بیماریاں ہونے لگتی  ہیں ۔ ایسے میں سردیوں میں اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ضروری ہو جاتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

AUS vs IND: گواسکر  نے کہا روہت شرما کو  کپتانی سے ہٹائیں صرف کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کریں

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…

1 hour ago

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

3 hours ago