-بھارت ایکسپریس
Cold Wave Shock: اتر پردیش میں سردی کی لہر دن بہ دن جان لیوا ہوتی جارہی ہے۔ کانپور میں جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے اور برین اسٹروک سے 25 لوگوں کی موت ہو گئی۔ ان میں سے 17 افراد طبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سردی میں بلڈ پریشر میں اچانک اضافہ اور خون جمنا ہارٹ اٹیک اور برین اٹیک کا باعث بن رہا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے کنٹرول روم کے مطابق جمعرات کو ایمرجنسی اور او پی ڈی میں 723 دل کے مریض آئے۔
ان میں سے 41 مریضوں کی حالت تشویشناک تھی ۔ تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج دل کے سات مریض سردی کے باعث دم توڑ گئے۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی میں 15 مریضوں کو مردہ حالت میں لایا گیا۔
کارڈیالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر ونے کرشنا نے کہا کہ اس موسم میں مریضوں کو سردی سے بچنا چاہیے۔
لکھنؤ میں کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی یونیورسٹی کے پروفیسر ونے کرشن نے کہا کہ اس موسم میں مریضوں کو ٹھنڈ سے اپنا خیال رکھنا چاہئے۔ لکھنئو میں کنگ جارج میڈیکل یونیورسی (کے جی ایم یو) کے ایک فیکلٹی ممبر نے کہا، “اس سرد موسم میں دل کے دورے صرف بزرگوں تک ہی محدود نہیں ہیں۔ ہمارے پاس ایسے معاملے بھی ہے ۔جب نوجوانوں کو بھی دل کا دورہ پڑا ۔
-بھارت ایکسپریس
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…
جے پی سی کا اجلاس منگل 5 نومبر کو بھی جاری رہا۔ جے پی سی…
مدنی نے کہا کہ جس طرح فرقہ پرست طاقتیں اور اقتدار میں بیٹھے کئی وزراء…
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…