علاقائی

Owaisi on One Nation One Election: ون نیشن ون الیکشن پر اسد الدین اویسی کا پہلا ردعمل، کہا، ‘مودی-شاہ تھے مشکل میں ، اسی لیے…’

مودی کابینہ کی جانب سے ون نیشن ون الیکشن کو منظوری دینے کے بعد ملک میں سیاسی درجہ حرارت عروج پر ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران مسلسل ون نیشن ون الیکشن پر تنقید کر رہے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ  کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا۔ اویسی نے لکھا، ‘میں نے ون نیشن ون الیکشن کی مسلسل مخالفت کی ہے کیونکہ یہ کسی مسئلے کی تلاش کی سمت میں ایک حل ہے۔ وفاقیت کو تباہ کرنے کے علاوہ یہ جمہوریت سے سمجھوتہ کرتی ہے جو کہ آئین کے بنیادی ڈھانچے کا ایک اہم حصہ ہے۔

پی ایم مودی اور امت شاہ پر حملہ

اسد الدین اویسی نے اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے لکھا، ‘مودی اور شاہ کو اگرچھوڑدیا جائے تو کسی بھی سیاسی جماعت کے لئے متواترانتخابات  کرانا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کے ملک میں ہونے والے متواتر انتخابات میں مودی اور امت شاہ کو انتخابی تشہیر زیادہ کرنی پڑتی ہے ، اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم تمام انتخابات ایک ساتھ کرائیں۔ متواتر انتخابات سے جمہوری احتساب بہتر ہوتا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے بھی کئی مواقع پر اسد الدین اویسی نے ون نیشن ون الیکشن کو ناقابل قبول قرار دیا تھا۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے ایک بار میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ون نیشن ون الیکشن کسی بھی حکومت کو ڈکٹیٹر بنا دے گا۔ اس کے ساتھ ہی اویسی نے ہر چھ ماہ بعد انتخابات کرانے کی بھی وکالت کی تھی۔

اور کس نے اعتراض کیا؟

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار نے بھی ون نیشن ون الیکشن پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ ملکارجن کھڑگے نے الزام لگایا، ‘بھارتیہ جنتا پارٹی ون نیشن ون الیکشن کے ذریعے ملک کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ عملی  طور پر کارگر نہیں ہے۔’ اس معاملے پر شرد پوار نے پی ایم مودی پر تنقید کی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

1 hour ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

3 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

5 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

5 hours ago