علاقائی

India’s first Fast Track Immigration-Trusted Traveller Programme: ہندوستان کے پہلے فاسٹ ٹریک امیگریشن ٹرسٹڈ ٹریولر پروگرام میں 19,000 سے زیادہ لوگوں نے رجسٹریشن کرایا

ہندوستان کا پہلا فاسٹ ٹریک امیگریشن ٹرسٹڈ ٹریولرپروگرام: اس سال جون سے اوورسیز کارڈ آف انڈیا (OCI) کے حامل 19,000 سے زیادہ ہندوستانی اورغیرملکی شہریوں نے ہندوستان کے پہلے فاسٹ ٹریک امیگریشن ٹرسٹڈ ٹریولر پروگرام (FTI-TTP) کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔ حکام نے تصدیق کی کہ ابتدائی طور پر یہ سروس صرف دہلی کے ہوائی اڈے پر دستیاب تھی ،لیکن اب اس سروس کو ممبئی، چنئی، کولکتہ، بنگلورو، حیدرآباد، کوچین اور احمد آباد سمیت 31 بین الاقوامی ہوائی اڈوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔

عہدیداروں نے اشارہ کیا کہ یہ پروگرام یو ایس گلوبل ایکسس پروگرام جیسا ہے، لیکن اسے ہندوستانی ضروریات کے مطابق ڈھال لیا گیا ہے۔ یہ اقدام امریکہ کی جانب سے بھارت کو اپنے قابل اعتماد ٹریولر پروگرام میں شامل کرنے کی تجویز کے بعد سامنے آیا ہے۔ یوایس گلوبل انٹری درست دستاویزات کے ساتھ امریکہ میں داخل ہونے والے بین الاقوامی مسافروں کے لیے پری چیک فوائد اور تیز رفتار یو ایس کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن اسکریننگ کی پیشکش کرتی ہے۔

اس پیشرفت سے واقف عہدیداروں نے بتایا کہ وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کے ذریعہ شروع کیے گئے گلوبل انٹری پروگرام (جی ای پی) کے تحت اگست میں 1,491 اورستمبرمیں 515 افراد کو رجسٹر کیا گیا۔ وہ توقع کرتے ہیں کہ سال کے آخر تک کل اندراج 20,000 سے تجاوزکرجائے گا۔ اس پروگرام کے تمام درخواست دہندگان کے لیے لازمی ہے کہ وہ بائیو میٹرکس جمع کرائیں جس کے بغیر اندراج ممکن نہیں ہے۔

ایک سینئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ “12 سے 18 سال کے درمیان کسی بھی فرد کے لیے  والدین یا سرپرستوں کا ای میل آئی ڈی اور موبائل نمبر FTI-TTP رجسٹریشن کے مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور 12 سال سے کم عمر یا 70 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ٹرسٹڈ ٹریولر پروگرام کے لیے اہل ہیں رجسٹریشن کے عمل میں عام طور پر ایک مہینہ لگتا ہے اور اس کی تصدیق فیلڈ ایجنسیوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔”

پروگرام نے مسلسل عالمی مسافروں، OCI کارڈ ہولڈرز، اعلیٰ مالیت والے افراد، CEOs اور تاجروں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ حکام کی رپورٹ ہے کہ ای گیٹس نے مسافروں کے لیے 60-65فیصد تیز امیگریشن کلیئرنس حاصل کی ہے۔
پروگرام کے رہنما خطوط کے مطابق: “اہل افراد فاسٹ ٹریک امیگریشن کی سہولت کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ منظور شدہ درخواستوں کے ساتھ لوگوں کو اپنے بائیو میٹرکس (فنگر پرنٹس اور چہرے کی تصویر) ہندوستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں یا بیرون ملک علاقائی رجسٹریشن دفاتر میں جمع کروانے کو کہا جاتا ہے۔ ” رجسٹریشن کی میعاد پانچ سال ہے یا پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے تک جو بھی پہلے ہو۔ ایک اور اہلکار نے کہا کہ “FTI TTP کا مقصد بین الاقوامی نقل و حرکت کو تیز تر ہموار محفوظ امیگریشن کلیئرنس کے ساتھ سہولت فراہم کرنا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں اسے ہندوستانی شہریوں اور OCI کارڈ ہولڈرز کے لیے مفت بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے۔”

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

50 minutes ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

2 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

2 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

2 hours ago