علاقائی

Bihar Crime News: بہار میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک، 2 کانسٹیبل زخمی

پٹنہ: بہار کے روہتاس اور جہان آباد اضلاع میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ مہلوک کی شناخت بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے رکن ہرلال رائے کے طور پر کی گئی ہے۔ رائے کو جمعہ کی دیر رات نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ روہتاس کے چاندی گاؤں میں اپنی فیملی کے ساتھ کھیت پر تھے۔

رائے کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ روشن کمار بھاری پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور معاملے کی جانچ شروع کر دی۔

روشن کمار نے کہا کہ ہم نے واقعے کی تحقیقات کی ہیں اور کچھ اہم سراغ اکٹھے کر لیے ہیں، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ رائے کے بیٹے بجرنگی کمار نے بتایا کہ اس کے باپ کو پرانی دشمنی کی وجہ سے قتل کیا گیا۔

جہان آباد سے بھی فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ دیر رات موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے دو کانسٹیبل وکی کمار اور کرو یادو کو گولی مار دی۔ سکریا تھانہ علاقہ کا رہنے والا کانسٹیبل رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے درگا پوجا پنڈال سے واپس آرہا تھا کہ شرپسندوں نے اسے گولی مار دی۔

پولیس کے مطابق جب سیکریا ہائی اسکول کے سامنے سڑک کے بیچوں بیچ بائیک کھڑی کرنے والے کچھ لوگوں بائیک ہٹانے کو کہا گیا تو انہوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے صدر اسپتال لے جایا گیا۔ وکی کمار کی طبیعت خراب ہونے پر اسے پٹنہ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال (PMCH) ریفر کر دیا گیا۔

سیکریا تھانے کے ایس ایچ او ششی کانت پانڈے نے کہا، ’’ملزمان نے سڑک کے بیچ میں بائک کھڑی کر رکھی تھی۔ جب دونوں کانسٹیبلوں نے انہیں بائک ہٹانے کے لیے کہا تو وہ لڑ پڑے اور ان پر گولی چلا دی۔ حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے۔ اسے جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے گا۔ ماضی میں بھی اس کا مجرمانہ ریکارڈ ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

36 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

1 hour ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

1 hour ago